کلثوم نواز کی ایک اور کیموتھراپی روں ماہ کے آخر میں ہوگی

جمعہ 19 جنوری 2018 23:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی ایک اور کیموتھراپی روں ماہ کے آخر میں ہوگی، کیمو تھراپی کے بعد ڈاکٹرزآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

(جاری ہے)

کلثوم نواز کے وطن واپس آنے کا بھی امکان ہے، تاہم ان کی وطن واپسی ڈاکٹرز کی اجازت سے مشروط ہوگی۔ کینسر کی شکار کلثوم نواز کی اب تک پانچ کیمو تھراپیز ہوچکی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کلثوم نواز اب بہتر محسوس کر رہی ہیں اور اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو وطن واپس آسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :