حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی

68 ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر بزنس ویزاجبکہ 24 دوست ملکوں کے شہریوں کو 30 روزہ سیاحتی ویزا ملے گا

جمعہ 19 جنوری 2018 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی۔68 ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر بزنس ویزاجبکہ 24 دوست ملکوں کے شہریوں کو 30 روزہ سیاحتی ویزا ملے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کرنے اعلان کر دیا۔68 ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر بزنس ویزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 24 دوست ملکوں کے شہریوں کو ایئرپورٹ پر 30 روزہ سیاحتی ویزا ملے گا۔بھارت اور افغانستان کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی نہیں کی گئی۔دہری شہریت والوں کے لیے بھی پاکستان اوریجن کارڈ کی سہولت بھی بحال کر دی گئی۔