وزیراعظم نے شہباز شریف کو آئندہ وزیراعظم بنائے جانے کی کھل کر مخالف کردی، پارٹی قائد کے اعلان کی بھی تردید کردی

جمعہ 19 جنوری 2018 22:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) وزیراعظم نے شہباز شریف کو آئندہ وزیراعظم بنائے جانے کی کھل کر مخالف کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو آئندہ انتخابات میں بطور وزارت عظمیٰ کے امیدوار میدان میں اتارنے کی خبروں تردید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پارٹی نے شہباز شریف کو آئندہ الیکشن میں وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے پارٹی نے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ پارٹی قائد نواز شریف کا اس حوالے سے اعلان ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے پر اسے حتمی فیصلہ نہیں کہا جا سکتا۔ آئندہ الیکشن کے نتائج کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم کا امیدوار کون ہوگا۔

متعلقہ عنوان :