تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی اورعوامی تحر یک لاہور جلسے کی ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسر ے پر ڈالنے لگیں

عوامی تحر یک نے احتجاجی جلسے کے ’’فلاپ ‘‘کا ذمہ دار چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کے آصف زرداری کے ساتھ نہ بیٹھنے کو قرار دیدیا

جمعہ 19 جنوری 2018 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی اورعوامی تحر یک نے لاہور جلسے کی ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسر ے پر ڈالنا شروع کر دی جبکہ عوامی تحر یک نے احتجاجی جلسے کے ’’فلاپ ‘‘کا ذمہ دار چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کے آصف زرداری کے ساتھ نہ بیٹھنے کو قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی اور تحر یک انصاف والے کہتے ہیں کہ لاہور کے جلسے میں لوگوں کو لانے کی اصل ذمہ داری عوامی تحر یک والوں نے اپنے ذمے لی مگر وہ اپنے لوگ نہیں لاسکے ہماری قیادت تو اس احتجاج میں مہمان کے طور پر شر یک ہوئے لیکن اسکے باوجود ہم اپنے ساتھ ہزاروں کارکنان لائے اور آخرتک جلسے میں موجود رہے جبکہ عوامی تحر یک کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان آصف زرداری کیساتھ اسٹیج پر بیٹھنے کیلئے تیار ہوجاتے تویہ جلسہ کامیاب ہوتا کیونکہ تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنوں آخر تک موجود رہتے مگر جیسے ہی آصف زرداری اور (ق) لیگ کے چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین پہلے سیشن کے بعد واپس روانہ ہوئے توانکے کارکنا ن بھی جلسے میںنہیں روکے اس لیے اب اپوزیشن جماعتوں کاجلسہ ہوگا تو اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ تمام جماعتوں کی قیادت جلسے کے آخر تک اسٹیج پر موجود رہے ۔