نیب لاہور نے تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان اور (ق) لیگ کے مونس الٰہی کی آف شورکمپنیوں بارے ان سے اور حکومتی اداروں سے 23جنوری تک ریکارڈ طلب کر لیا

تسلی بخش جواب نہ ملنے پردونوں کو نیب طلب کیا جائیگا ‘نیب ذرائع

جمعہ 19 جنوری 2018 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) نیب لاہور نے تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان اور (ق) لیگ کے چوہدری مونس الٰہی کی آف شورکمپنیوں کے حوالے سے ان سے اور حکومتی اداروں سے 23جنوری تک ریکارڈ طلب کر لیا تسلی بخش جواب نہ ملنے پردونوں کو نیب طلب کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کیمطابق تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان اور (ق) لیگ کے چوہدری مونس الٰہی کی آف شورکمپنیوں کے حوالے سے ان سے اورسیکورٹی ایکسچنج کمیشن سمیت متعلق اداروں سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے اور ضرورت پڑ نے پر دونوں کو نیب لاہور میں طلب بھی کیا جاسکتا ہے ۔