ضابطہ فوجداری میں تاریخی ترمیم پر چیئرمین تحریک انصاف کی پختونخوا حکومت کو مبارکباد

ْ قانون میں تبدیلی کے بعد دیوانی مقدمات 12 مہینوں کے اندر اندر نمٹائے جائیں گے ، عمران خان

جمعہ 19 جنوری 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء)ضابطہ فوجداری میں تاریخی ترمیم لانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پختونخوا حکومت کو مبارکباددی۔ انہوںنے سماجی رابطے کی سائیٹ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پختونخوا ضابطہ فوجداری میں اس نوعیت کی ترمیم لانے والا پہلا صوبہ ہے۔قانون میں تبدیلی کے بعد دیوانی مقدمات 12 مہینوں کے اندر اندر نمٹائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مزید کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کی مشاورت سے ضابطہ فوجداری میں تاریخی ترمیم پر پختونخوا حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ پختونخوا حکومت ضابطہ فوجداری میں ترامیم کے حوالے سے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائیں۔ نظام انصاف میں اصلاحات نیشنل ایکشن پلان کا انتہائی اہم جزو تھا۔وفاقی حکومت اس اہم ایجنڈے پر پیش رفت میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ عوامی مفاد سے وابستہ معاملے پر پختونخوا حکومت کا دیگر صوبوں پر سبقت لے جانا باعث اطمینان ہے۔