نقیب پاک فوج سے بے حد متاثر تھا اور اپنے بیٹے کو فوجی بنانا چاہتا تھا: اہل خانہ اور دوستوں کا انکشاف

تاہم دوسری جانب جعلی پولیس مقابلوں کیلئے مشہور ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کی جانب سے نقیب اللہ محسود پر دہشتگرد اور پاک فوج کا مخالف ہونے کا الزام، اہل خانہ کی جانب سے الزامات کی تردید

جمعہ 19 جنوری 2018 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ اور دوستوں ے انکشاف کیا ہے کہ نقیب پاک فوج سے بے حد متاثر تھا اور اپنے بیٹے کو فوجی بنانا چاہتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی پولیس مقابلوں کیلئے مشہور ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کی جانب سے دہشت گرد قرار دے کر قتل کر دیے جانے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

راو انوار نے الزام عائد کیا تھا نقیب اللہ محسود غیر شادی شدہ ہے اور اس کی کوئی اولاد بھی نہیں۔ تاہم نقیب اللہ محسود ناصرف شادی شدہ تھا بلکہ اس کے تین بچے بھی ہیں جن میں 2 بیٹیاں اور 1 بیٹا شامل ہے۔ جعلی پولیس مقابلوں کیلئے مشہور ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کی جانب سے نقیب اللہ محسود پر دہشتگرد اور پاک فوج کا مخالف ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ لیکن نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ کی جانب سے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ اہل خانہ اور دوستوں نے بتایا ہے کہ نقیب پاک فوج سے بے حد متاثر تھا اور اپنے بیٹے کو فوجی بنانا چاہتا تھا۔ یہی بات نقیب کے محب وطن اور بے گناہ ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :