وزیراعظم نے طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں کی تردید کر دی

جمعہ 19 جنوری 2018 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) وزیراعظم نے طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ طاہرالقادری چونکہ ایک غیر ملکی ہیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے علامہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس فیصلے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ تاہم اب وزیراعظم نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :