نقیب اللہ محسود کے بے قصور ہونے کا سب سے بڑا ثبوت سامنے آگیا

نوجوان کے پاس آئی ڈی پی کارڈ موجود تھا، کارڈ قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کو فراہم کیا جاتا ہے، کارڈ پاک فوج کی جانب سے مکمل تفتیش کے بعد کلئیر کرکے جاری کیا جاتا ہے

جمعہ 19 جنوری 2018 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 19 جنوری 2018ء) نقیب اللہ محسود کے بے قصور ہونے کا سب سے بڑا ثبوت سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انکاونٹر اسپیشلسٹ ایس ایس پی پولیس راو انوار کے ہاتھوں قتل کر دیے جانے کے قبائلی نوجوان کے حوالے سے مزید معلومات سامنے آئی ہیں۔ نقیب اللہ محسود کے بے قصور ہونے کا سب سے بڑا ثبوت سامنے آگیا ہے۔

نوجوان کے پاس آئی ڈی پی کارڈ موجود تھا۔ کارڈ قبائلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو فراہم کیا جاتا ہے۔ قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کے آغاز کے بعد آئی ڈی پی کارڈ کے اجراء کا آغاز کیا گیا تھا۔ علاقے کے کسی بھی شخص کو اس کارڈ کے حصول کے بنا ملک کے کسی دوسرے حصے میں نقل مکانی کرنے کی اجازت نہ تھی اور نہ اب ہے۔

(جاری ہے)

آئی ڈی پی کارڈ پاک فوج کی جانب سے کسی بھی شخص کو اس سے متعلق مکمل تفتیش کے بعد کلئیر کرکے جاری کیا جاتا ہے۔

اگر کوئی شخص مشکوک کردار کا حامل ہو تو اسے کسی صورت کارڈ جاری نہیں کیا جاتا اور اسے حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جاتی ہے۔ تاہم 10 برس قبل وزیرستان سے کراچی منتقل ہونے کیلئے نقیب اللہ محسود نے کارڈ کے حصول کیلئے اپلائی کیا تھا۔ پاک فوج نے مکمل تفتیش کے بعد نقیب اللہ محسود کو کارڈ جاری کیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ نقیب کسی بھی قسم کے مشکوک کردار کا حامل شخص نہیں تھا نہ ہی کسی قسم کی مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :