آرمی چیف نے مزید 10 خطرناک ترین دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
3 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام 21ویں آئینی ترمیم کے تحت کیا گیا اور اب تک کئی مجرموں کو ان کے ذریعے سزائے موت سنائی جا چکی ہے
جمعہ 19 جنوری 2018 20:52
(جاری ہے)
دہشتگردوں نے 41سیکورٹی اہلکاروں کو شہید اور 33کو زخمی کیا۔ دہشت گردوں میں سمیع الرحمان ، ارشد بلال ، محمد علیم ، رسول محمد ، سہیل احمد ، نعمت اللہ اور رحمت علی شامل ہیں۔
10دہشت گردوں میں سے 3کو مختلف جرائم پر عمر قید کی سزا دی گئی جس کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے توثیق کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سزا پانے والے دہشت گرد سیکیورٹی اہلکاروں کے گلے کاٹنے، قانون نافذ کرنے والوں پرحملوں، شہریوں کی ہلاکتوں، تعلیمی اداروں پرحملوں میں ملوث ہیں، یہ 10 دہشت گرد 41 افراد کے قتل اور 33 کو زخمی کرنے میں بھی ملوث رہے ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا تھا۔سمیع الرحمان اور عظیم خان کالعدم تنطیم سے تعلق رکھتے تھے اور یہ دونوں میجر محمد احسان، 9 فوجیوں اور 2 پولیس اہلکاروں کے قتل اور 13 افراد کو زخمی کرنے میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ ان دونوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔دونوں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور دونوں کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی۔ ارشد بلال اور انور علی بھی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔ دونوں مجرمان مسلح افواج پر حملوں میں ملوث پائے گئے اور ان کے حملوں میں 9 فوجی شہید اور 9 زخمی ہوئے۔اس کے علاوہ ارشد اور انور سوات اور لنگر میں گورنمنٹ بوائے سیکنڈری اسکولوں کو تباہ کرنے اور دھماکا خیز مواد رکھنے میں بھی ملوث تھے۔ فوجی عدالت نے جرائم کا اعتراف کرنے پر دونوں کو سزائے موت سنائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے محمد علیم اور فضل علیم بھی 4 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل اور سرکاری اسکولوں کو تباہ کرنے میں ملوث پائے گئے، دونوں نے ٹرائل کورٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا جس پر انہیں سزائے موت سنائی گئی۔پاک فوج کے مطابق سزائے موت پانے والا دہشت گرد رسول محمد 4 سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے اور اس نے دوسرے دہشت گردوں کو شہری سعید رحیم، اے ایس آئی ارشاد علی، ہیڈ کانسٹیبل سرور علی خان اور ہیڈ کانسٹیبل شیر احمد کو قتل کرنے پر بھی اکسایا۔فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والا دہشت گرد سہیل احمد عام شہریوں کے قتل اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔ اس کے حملوں میں 3 شہری، سب انسپکٹر مصطفیٰ خان اور ایک پولیس کانسٹیبل شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ دہشت گرد نعمت اللہ کی کارروائیوں میں 2 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ اس کے قبضے سے آتش گیر مادہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔یاد رہے کہ ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام 21ویں آئینی ترمیم کے تحت کیا گیا اور اب تک کئی مجرموں کو ان کے ذریعے سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔گزشتہ برس 7 فروری کو فوجی عدالتوں کو دیے گئے خصوصی اختیارات ختم ہو گئے تھے جس کے بعد مارچ میں پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ نے فوجی عدالتوں میں 2 سالہ توسیع کے لیے آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا۔۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 19 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
نقیب اللہ کی 'پولیس مقابلے' میں ہلاکت ،ْچیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا
-
آرمی چیف نے مزید 10 خطرناک ترین دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
-
پاکستان کا بھارت کے میزائل تجربوں کو جواب دینے کا فیصلہ
-
عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
-
بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے بعد اب پنجاب کی شہری آبادی پر حملہ ، ورکنگ باونڈری کے چارواہ اور ہڑپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے باعث 2 خواتین سمیت 5 شہری شہید
-
نقیب اللہ محسود کے بے قصور ہونے کا سب سے بڑا ثبوت سامنے آگیا
-
وزیراعظم نے طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کا ازخود نوٹس لے لیا
-
نیب لاہور نے تحر یک انصاف کے عبد العلیم خان اور (ق) لیگ کے مونس الٰہی کی آف شورکمپنیوں بارے ان سے اور حکومتی اداروں سے 23جنوری تک ریکارڈ طلب کر لیا
-
حکومتِ پاکستان نے ویزا پالیسی نرم کردی
-
کلثوم نواز کی ایک اور کیموتھراپی روں ماہ کے آخر میں ہوگی
-
بلو چستان کے وسائل کو ترقی دیئے بغیر خود انحصاری کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
سابق وزیر قانون، مایہ ناز سینئر سیاستدان اور ن لیگی رہنما نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
-
مولانا فضل الر حمن نے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں مفاہمت کروانے کی کوشش شروع کر دیں
-
اردو کے نامور شاعر ساقی فاروقی لندن میں خالق حقیقی سے جا ملے
-
عمران خان کا مال روڈ فلاپ شو کے بعد طاہر القادری سے فاصلہ رکھنے کا فیصلہ، اسمبلیوں سے استعفیٰ بھی نہیں دیا جائے گا
-
تحر یک انصاف ‘پیپلزپارٹی اورعوامی تحر یک لاہور جلسے کی ناکامی کی ذمہ داری ایک دوسر ے پر ڈالنے لگیں
-
نقیب پاک فوج سے بے حد متاثر تھا اور اپنے بیٹے کو فوجی بنانا چاہتا تھا: اہل خانہ اور دوستوں کا انکشاف
-
گورنر پنجاب کی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات،
-
ضابطہ فوجداری میں تاریخی ترمیم پر چیئرمین تحریک انصاف کی پختونخوا حکومت کو مبارکباد
-
ملک دشمن اپنے بزدلانہ اقدامات میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سربراہ پاک فضائیہ
-
سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے قریب 10 ہزار ایکڑ ایراضی پر 2 بڑے جنگلات قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا
-
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا خوشمقام میں زیادتی کانشانہ بننے والی معصوم بچی مدیحہ کے گھر پہنچ گئے،
-
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے نقیب اللہ قتل کیس کی رپورٹ طلب کرلی
-
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،
-
وزیراعظم نے شہباز شریف کو آئندہ وزیراعظم بنائے جانے کی کھل کر مخالف کردی، پارٹی قائد کے اعلان کی بھی تردید کردی
-
قصور کی ننھی زینب کے قتل کیس کے سلسلے میں بڑی پیش رفت، تین اہم ترین افراد کی گرفتاری
-
تحر یک انصاف نے پیپلزپارٹی سے قر بت کو پارٹی کیلئے ’’تباہ کن ‘‘قرار دیدیا
-
مبینہ پولیس مقابلے میں قتل نقیب اللہ محسود کو نہیں جانتا،نہ اس سے کھبی ملا ہوں،قاری احسان
-
کوئٹہ ، محمود خان اچکزئی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں زیرسماعت مقدمہ کو خارج کر دیا گیا
-
وزیراعلی بلوچستان کو ہٹانے میں نادیدہ قوتوں اور آصف زرداری کا ہاتھ‘ سینیٹر سردار یعقوب ناصر کا دعویٰ
-
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، پنجاب میں رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی،غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان شہریوں سمیت 8 دہشتگرد گرفتار ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد،آئی ..
-
فضل اللہ کی سزا صرف اور صرف موت ہے، فضل اللہ شریعت کا کھلا باغی اور خوارج سے بھی بدتر ہے،صوفی محمد
-
جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف نے وفاقی اور کے پی کے حکومتوں سے علیحدگی سے انکار کر دیا
-
نہ قطار نہ انتظار،فرد ہو یا زمین کا ریکارڈ، کسی بھی نادرہ سہولت سنٹر سے حاصل کیا جا سکے گا
-
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نہ صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا بلکہ عوام کے مسائل حل کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھی‘وفاقی وزیر برائے پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا عوامی اجتماعات سے خطاب
-
سجادہ نشیں سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کی کال
-
سراج الحق کی مردان میں معصوم مقتول بچی اسماء کے گھر آمد، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
-
ر یسٹورنٹس میں سگریٹ نوشی کے لیے مخصوص سموکنگ کارنر زختم کرنے کا فیصلہ
-
اللہ تعالیٰ نے علامہ خادم حسین رضوی کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دی ہے،مفتی منیب الرحمن
-
ساہیوال ،5سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش میں با اثر باپ کا بیٹا گرفتار
-
پاکستان نے خطہ میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں
-
سائنس دانوں نے خون کے ٹیسٹ سے سرطان کی تشخیص کرنے کا اہم سنگِ میل حاصل کر لیا
-
اردنی شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ،اسرائیل نے عًمّان سے معافی مانگ لی
-
پانچ ماہ کے دوران 115حاملہ لڑکیوں کا علاج،عوام میں غم و غصہ
-
امارات کی اقوام متحدہ میں قطر کے خلاف مسافر پروازوں کو روکنے پر دو شکایات
-
فلپائنی باشندوں کے روزگار کے لیے کویت جانے پر پابندی
-
امریکا اور متعدد یورپی ممالک کی اجارہ داری،روس آزادانٹرنیٹ بنائے گا
-
افغانستان میں داعش کے ابھرنے میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں، امریکہ
-
شمالی یورپ کے ممالک میں شدید طوفان کی زد میں، تندو تیز ہوائوں سے 8 افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.