دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو6ماہ قید و ایک لاکھ جرمانے کی سزا

جمعرات 18 جنوری 2018 23:43

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء):اٹک میں بیوی کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شہری کو عدالت نے6ماہ قید و ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق دوسری شادی کرنے کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں۔پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوقین افراد کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے بعد اب صورتحال مزید خطرناک ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین واقعہ کے مطابق اٹک کے شہری آفتاب نے بیوی کی مرضی کے بغیرچھپ کر دوسری شادی کی تو بیوی کو اس کا یہ انداز بالکل پسند نہ آیا۔سونیا دوسری شادی کرنیوالے شوہر آفتاب کی شکایت لے کر عدالت پہنچ گئی، ںاراض خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے شوہر نے میری مرضی کے بغیرچھپ کر دوسری شادی کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے آفتاب کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیتے ہوئے کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔