آج ایم ایم اے کا مرکزی کونسل وجود میں آگیا

مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب ہوگئے

جمعرات 18 جنوری 2018 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء):آج ایم ایم اے کا مرکزی کونسل وجود میں آگیا۔مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق آج ایم ایم اے کا مرکزی کونسل وجود میں آگیا۔مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل باضابطہ طورپرباقاعدگی کیساتھ بحال ہوچکی ہے۔

آج اجلاس میں دستور کےمطابق مرکزی کونسل وجود میں آئی۔مرکزی کونسل مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب کرتی ہے۔اب تک تو غیر رسمی اجلاس ہوتے رہے آج پہلا باقاعدہ اجلاس ہوا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہو گا۔رجسٹریشن کےلیے طریقہ کار وضع کرلیاگیا ہے۔کوشش ہے ہمارا فورم پہلے آئینی ، قانونی حیثیت اختیار کرلے ، الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :