اے ٹی ایم فراڈ؛ کراچی کے بعد روالپنڈی میں بھی سینکڑوں صارفین کے اکاونٹ خالی

جمعرات 18 جنوری 2018 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء):اے ٹی ایم فراڈ کا دائرہ کار وسیع ہو گیا، کراچی کے بعد روالپنڈی میں بھی سینکڑوں صارفین کے اکاونٹ خالی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث چینی باشندوں کی نگرانی میں چلنے والے منظم گروہ کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد پولیس حکام کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ جتنے اکاونٹس کی تفصیلات چوری کی گئیں ہیں انکی تعداد متاثرہ اکاونٹس سے بہت زیادہ ہے۔

اس لیے شہری تیار رہیں کیوںکہ سینکڑوں اکاونٹس کسی بھی وقت خالی ہو سکتے ہیں ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق اے ٹی ایم فراڈ کا دائرہ کار وسیع ہو گیا، کراچی کے بعد روالپنڈی میں بھی سینکڑوں صارفین لٹ گئے۔یو بی ایل کے سینکڑوں اکاونٹس خالی ہو گئے۔صارفین کا تعلق راولپنڈی سے تھا لیکن رقم کراچی میں نکال لی گئی ۔اس صورتحال کے بعد صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔