نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کا زینب کو انصاف دلوانے تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان

جمعرات 18 جنوری 2018 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) نجی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر نے زینب کو انصاف دلوانے تک چین سے نہ بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی نیوز کاسٹر اور اینکر کرن ناز نے اعلان کیا ہے کہ وہ قصور کی ننھی پری زینب کو انصاف مل جانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ کرن ناز نے اعلان کیا ہے کہ جب تک زینب کو انصاف نہیں ملتا تب تک وہ جسٹس فار زینب والی قمیض زیب تن کیے رکھیں گی۔ جبکہ وہ اس کیس پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر عوام کو آگاہ بھی کرتی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :