پارلیمینٹ پر لعنت بھیجنے والی پی ٹی آئی کے اراکین تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں اب تک کروڑوں روپے بٹور چکے

جمعرات 18 جنوری 2018 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء):پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والی پی ٹی آئی کے اراکین تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں اب تک کروڑوں روپے بٹور چکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا ایک رکن سالانہ 36 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں وصول کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق کل لاہور میں ہونے والے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں عمران خان نے پارلیمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر لعنت بھیجی تھی جس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ناقدین کی جانب سے اس بات کا بھی چرچا کیا جا رہا ہے کہ پارلمینٹ پر لعنت بھیجنے والی پی ٹی آئی کے اراکین تنخواہوں اور الاونسز کی مد میں اب تک کروڑوں روپے بٹور چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں 32 اراکین ہیں جبکہ 7 اراکین بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں جو پاکستانی قوم کے ٹیکس کے پیسے سے تنخواہیں اور مراعات حاصل کرتے ہیں، اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اسد عمر قائمہ کمیٹی کی صدر بھی ہیں جسکا انہیں الگ سے الاؤنس ملتا ہے۔

پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ وصول کررہے ہیں جبکہ سرکاری گاڑی، آفس، دفتری اسٹاف، پرسنل سیکریٹری اس کے علاوہ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دیگر اراکین پارلیمنٹ کی طرح پاکستان تحریک انصاف کا ایک رکن سالانہ 36 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں وصول کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :