نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کی اجازت دینے کا قانون پارلیمنٹ پر لعنت ہے‘ لفظ لعنت جس تناظر میں کہا اس میں بہت نرمی ہے، کوئی اتفاق نہیں کرتا تو عوام سے رائے لے لی جائے ،پارلیمنٹ کا کام قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ٹوئٹرپر اپنے بیان کا دفاع

جمعرات 18 جنوری 2018 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کی اجازت دینے کا قانون پارلیمنٹ پر لعنت ہے‘ لفظ لعنت جس تناظر میں کہا اس میں بہت نرمی ہے کوئی اتفاق نہیں کرتا تو رائے شماری کرالیں‘ پارلیمنٹ کا کام قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں گزشتہ روز اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں پارلیمنٹ سے متعلق دیئے گئے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لفظ لعنت جس تناظر میں کہا اس میں بہت نرمی ہے اگر کوئی اتفاق نہیں کرتا تو چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرالیں۔ عوام ایسی پارلیمنٹ سے متعلق کیا سوچتے ہیں پتہ چل جائے گا۔ گارنٹی سے کہتا ہوں عوام کی اکثریت اس کی مذمت کرے گی۔ پارلیمنٹ کا کام قومی مفاد کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کی اجازت دی جس نے تین بلین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کی اجازت دینے کا قانون پارلیمنٹ پر لعنت ہے۔