ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار نے تحریک انصاف پر اچھی شہرت والے پولیس افسران کیخلاف منفی مہم چلانے کا الزام عائد کر دیا

جمعرات 18 جنوری 2018 20:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار نے تحریک انصاف پر اچھی شہرت والے پولیس افسران کیخلاف منفی مہم چلانے کا الزام عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کراچی پولیس راو انوار کی جانب سے قبائلی نوجوان نقیب محسود کو قتل کیے جانے کے الزام کی تردید کی گئی ہے۔ راو انوار کا کہنا ہے کہ نقیب محسود بے گناہ نہیں تھا بلکہ دہشت گردوں کا ساتھی تھا۔ راو انوار کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا پر منفی پراپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔ اس منفی مہم کے پیچھے تحریک انصاف کا ہاتھ ہے۔ راو انوار نے تحریک انصاف پر اچھی شہرت والے پولیس افسران کیخلاف منفی مہم چلانے کا الزام عائد کیا ہے۔