سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے چار سالوں کے دوران دہشت گردی اورتوانائی بحران جیسے چیلینجز پر قابوپا کر ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا

ہے، گذشتہ 30,35سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںمسلح افواج ،سیکیورٹی فورسز ،پولیس اور پاکستان کے عوام نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں ،کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی شعبے میں خدمات قابل ستائش ہیں،ملک کے مثبت تشخص کو مزید بہتر بنانے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر فلم،سپورٹس کے شعبے میں بھی انوسٹ کریں ،حکومت کارپوریٹ سیکٹر کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ،کارپوریٹ سیکٹر "ٹارگٹڈ سوشل ریسپانسبلٹی" کے لئے حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر عمل درآمد کے کے لئے کار آمد تجاویز دیں وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب 10ویں کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی سمٹ سے خطاب

جمعرات 18 جنوری 2018 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ساڑھے چار سالوں کے دوران دہشت گردی اورتوانائی بحران جیسے چیلینجز پر قابوپا کر ملک کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے،گذشتہ 30,35سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میںمسلح افواج ،سیکیورٹی فورسز ،پولیس اور پاکستان کے عوام نے بے مثال قربانیاں دیں ہیں ،کارپوریٹ سیکٹر کی سماجی شعبے میں خدمات قابل ستائش ہیں،ملک کے مثبت تشخص کو مزید بہتر بنانے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر فلم،سپورٹس کے شعبے میں بھی انوسٹ کریں ،حکومت کارپوریٹ سیکٹر کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ،کارپوریٹ سیکٹر "ٹارگٹڈ سوشل ریسپانسبلٹی" کے لئے حکومت اور پارلیمنٹ کی سطح پر عمل درآمد کے کے لئے کار آمد تجاویز دیں۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یہاں نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایس ای ایچ) کے زیر اہتمام 10ویں کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی سمٹ سے خطاب کر رہی تھیں ۔وزیر مملکت پیٹرولیم جام کمال بھی تقریب میں شریک تھے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت محروم طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی میں دلچسپی لینے والے تمام کارپوریٹ اداروں اور افراد کی سہولیات بہم پہنچانے اور ان کی مکمل حمایت پر یقین رکھتی ہے جس کے لئے موجودہ حکومت کئی اقدامات بھی کررہی ہے ۔

حکومت کے تمام متعلقہ ریاستی اور سرکاری ادارے ان تمام کاروباری اور صنعتی شعبوںکوجو سماجی اور اقتصادی شعبوں کی ترقی کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں ان کو سہولیات فراہم کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تندہی اور اخلاص سے ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،محروم طبقات کی ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے حکومت نے کئی ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت نے گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں زندگی کے ہر شعبے میں بالخصوص چھوٹے کاروبارو یا روز گار کے بہترین مواقع فراہم کیے ہیں ،صحت ،تعلیم ،زرعی ترقی سمیت ہر شعبے میں نمایاں پیکیج دیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے جس کے بعد پورے ملک میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آچکی ہے ،اس کی واضح مثال ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی آمد ،بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد اور وفود کی آمدورفت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے باعث متاثر ہونے والے تشخص کو ناصرف بحال کرایا بلکہ اسے مزیدبہتربنانے کے لئے حکومت فلم،میوزک، کلچر ،ادب کے شعبے میں بہت کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 60کی دہائی میں پاکستان کی فلم صنعت دنیا کی بڑی فلم صنعت میں شمار تھا ،دہشت گردی کے باعث فلم اور کارپوریٹ کا سیکٹر بھی متاثر ہوا ہے ،حکومتی کاوشوں کی بدولت اب پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت تشخص ابھر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو نوجوان نسل کی فنی مہارت پر توجہ کی ضرورت ہے ،حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک سے نوجوان نسل کو تکنیکی تعلیم سے آراستہ کیا جاسکتا ہے ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے وزیر مملکت جام کمال کے ہمراہ 52کمپنیوں اور سماجی تنظیموں میں ایوارڈ تقسیم کیے ۔