شیخ رشید عمران خان کو پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں

اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی صورت میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ممکنہ طور پر عبوری حکومت میں وزارت کا عہدہ حاصل کرلیں گے، لیکن عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا: روف کلاسرا

جمعرات 18 جنوری 2018 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ شیخ رشید عمران خان کو پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے معروف اور سینئر صحافی روف کلاسرا کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ شیخ رشید عمران خان کو پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روف کلاسرا نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی صورت اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیں۔ اسمبلی سے استعفیٰ دینے کی صورت میں پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ممکنہ طور پر عبوری حکومت میں وزارت کا عہدہ حاصل کرلیں گے۔ لیکن عمران خان کے ہاتھ استعفیٰ دے کر کچھ نہیں آئے گا۔ اپوزیشن جماعتیں ابھی اس وقت استعفے دے بھی دیں تو قبل از وقت انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔ انتخابات 6 ماہ بعد ہی ہوں گے۔