گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کواُن کےاپنے ہی بیٹوں نےلوٹ لیا

بیٹوں نےجعلی دستخطوں سےگورنرگلگت بلتستان کاگھر بیچ دیا،گورنرکی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔میڈیا رپورٹس

جمعرات 18 جنوری 2018 19:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء): گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان کوان کے اپنے ہی بیٹوں نے لوٹ لیا،بیٹوں نے جعلی دستخطوں سے گورنر گلگت بلتستان کا گھر بیچ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنرگلگت بلتستان میرغضنفرعلی خان نے اپنے بیٹوں پرالزام عائد کیا کہ  میرےبیٹوں نے جعلی دستخطوں سے گورنر گلگت بلتستان کا گھربیچ دیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنرگلگت بلتستان نے اپنے بیٹوں کےخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس نے گورنرگلگت بلتستان کی درخواست پر مقدمہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ گورنر نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹوں سے تنگ آکر تعلق اور ملنا جلنا ختم کردیا تھا۔ کیونکہ میرے بیٹوں نےمیرےخلاف دیوانی عدالت میں مقدمہ دائر کیا۔ تاہم میرے بیٹوں نے میرے جعلی دستخط سے مکان ہتھیا لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹوں نے جعلی دستخطوں سے گورنرگلگت بلتستان کا گھر بیچ دیا۔ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :