لاہور کے عوام مجھے دعوت دیں، مل کر عمران خان، زرداری اور طاہر القادری کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں گے: عائشہ گلالئی

جمعرات 18 جنوری 2018 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام کیساتھ مل کر عمران خان، زرداری اور طاہر القادری کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی باغی رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان، زرداری اور طاہر القادری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ تینوں رہنماوں کو ڈنڈوں کی اشد ضرورت ہے۔ عائشہ گلالئی کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کی عوام انہیں اپنے شہر آنے کی دعوت دیں، پھر وہ ان کیساتھ مل کر عمران خان، زرداری اور طاہر القادری کو پکڑ کر جیل میں ڈالیں گی۔