خیبرپختونخواہ پولیس کا عاصمہ کے قاتلوں سے متعلق اطلاع دینے والے کیلئے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

جمعرات 18 جنوری 2018 19:12

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء) خیبرپختونخواہ پولیس نے عاصمہ کے قاتلوں سے متعلق اطلاع دینے والے کیلئے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان میں ننھی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے کے کیس کے حوالے سے پولیس کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ پولیس نے عاصمہ کے قاتلوں سے متعلق اطلاع دینے والے کیلئے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ڈی پی او مردان نے بتایا ہے کہ قاتل کی تلاش کے سلسلے میں اب تک 116 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ کیس میں مزید6مشتبہ افرادسےتفتیش کی جارہی ہے۔ تفتیش میں جھوٹ کا پتا لگانے کے آلات کا استعمال کیا جائے گا۔ جبکہ تمام مشتبہ افراد کے ڈی این اے کے نمونے بھی لیے جائیں گے۔