وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ ایک بار پھر باغی ہو گئے،قیادت کو کھری کھری سنا دیں

جن کی جائیدادیں قومیائی گئیں وہ ارب پتی ہوگئے،دبئی میں پلازے ہیں اور پوچھتے ہو کیوں نکالا،ریاض پیر زادہ

جمعرات 18 جنوری 2018 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء): وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ ایک بار پھر باغی ہو گئے،قیادت کو کھری کھری سنا دیں۔ریا ض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ جن کی جائیدادیں قومیائی گئیں وہ ارب پتی ہوگئے،دبئی میں پلازے ہیں اور پوچھتے ہو کیوں نکالا۔تفصیلات کے مطابق ریاض پیرزادہ ایک مرتبہ باغی ہوگئے انہوں نے مرکزی قیادت شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کی جائیدادیں قومیا لیگ ئیں وہ ارب پتی ہوتے گئے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ سیاست میں رہے تو نئی جدوجہد کریں گے۔ ایم این اے بننے کے بعد چار مرتبہ وزیر رہا اسکے باوجودآج بھی بنکوں کا مقروض ہوں۔ میرے ساتھ سیاست میں آنے والے جن کی جائیدادیں قومیائی گئیں اور وہ رونا روتے تھے کہ ہمیں برباد کردیا، وہ ارب پتی ہیں، ان کے دبئی میں پلازے ہیں اور اب پوچھتے پھرتے ہیں کہ کیوں نکالا۔ جب میں نے استعفیٰ دیا تو مجھ سے پوچھا کہ آپ نے یہ کیوں کہا کہ کرپشن ہورہی ہے، میں نے کہا آپ اب بھی پتہ کرلیں۔ پھر کہتے ہیں حکومت میں بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں کیوں نہ کریں، ہمیں کیا ملا ہے یا تو لیڈر سیدھے ہوجائیں، ادارے اپنا کام کریں۔