اگرنیب کوثبوت نہیں مل رہےتوعمران خان بھی ڈھونڈ لیں،حسین نواز

جب کرپشن کی ہی نہیں توثبوت کہاں سےملیں گے؟عمران خان کےسارے الزامات بےبنیاد ہیں۔عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل

جمعرات 18 جنوری 2018 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 18 جنوری 2018ء): مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ اگرنیب کوثبوت نہیں مل رہےتوعمران خان بھی ڈھونڈ لیں،جب کرپشن کی ہی نہیں تو ثبوت کہاں سے ملیں گے؟عمران خان کےسارے الزامات بےبنیاد ہیں۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس پراپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو دیں۔

اگرنیب کوثبوت نہیں مل رہےتوعمران خان بھی ڈھونڈ لیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کرپشن کی ہی نہیں تو ثبوت کہاں سے ملیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ہم ذاتیات پربات نہیں کرتے۔حسین نواز نے کہا کہ نیب یا یوکے یاسعودی عرب کی حکومتوں سے کوئی نوٹس نہیں ملے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کےسارے الزامات بےبنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نےعمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہرباپ اپنی بیٹی کا خیال رکھنے اور اپنی بیٹی کو عزت دینےمیں فخر محسوس کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مگر عمران خان جیسا شرم سے عاری آدمی باپ بیٹی کا رشتہ کیا جانے؟ دوسری جانب ترجمان شریف فیملی نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کا نہ سر ہے نہ پیر ہے۔عمران خان کوخود نہیں پتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ عمران خان کے الزامات مضحکہ خیزہیں۔ترجمان شریف فیملی نے مزید کہا کہ عمران خان کی ذہنی حالت سے لگتا ہے وہ صدمے میں ہیں۔