توہم پرستی کی انتہاء،بھارت میں 4 سالہ بچے کی شادی کتے کیساتھ کردی گئی

بدھ 17 جنوری 2018 23:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء): بھارت میں توہم پرستی اس انتہا پر پہنچ گئی کہ انسانیت بھی ذلیل و خوار ہو کر رہ گئی,نحوست سے بچانے کے لیے 4 سالہ بچے کی شادی کتے کیساتھ کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں توہم پرستی اس انتہا کو جا پہچی ہےکہ خود ساختہ روایات انسانی وقار سے بھی آگے نکل چکی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں آئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ ایسا ہو جاتا ہے جو بھارتی معاشرے کی تنزلی اور فکری گراوٹ کا ثبوت ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے علاقے پوٹکا میں پیش آیا جہاں ایک چار سالہ بچے کو نحوستسے بچانے کیلئے اس کی شادی کتے کے ساتھ کردی گئی۔ بچے کے گھر والوں کی جانب سے کتے کے ساتھ شادی کی چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی اور اس میں گاﺅں کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی اور بچے کو نحوست سے بچنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔