میں ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہوں، اعتزاز احسن کا انکشاف

بدھ 17 جنوری 2018 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہونے کا دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اعتزاز احسن مال روڈ پرمنعقدہ جلسے میں تقریر کر رہے تھے کہ اس دوران منتظمین کی جانب سے انہیں تقریر مختصر کرنے کے لئے چٹ دی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ساتھ یہ انکشاف کیا کہ میں لاء کالج میں آپ کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہوں اور وہ میر ے شاگرد تھے ۔ اس انکشاف پرنہ صرف اسٹیج پر بیٹھے ہوئے لوگ بلکہ پنڈال میں بیٹھے کارکنوں نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔