یوسف رضا گیلانی کی طبیعت خراب ہو گئی

فوری علاج کے لئے قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ، آصف علی زرداری ہسپتال پہنچ گئے ،عیاد ت کی

بدھ 17 جنوری 2018 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت خراب ہو گئی جنہیں فوری علاج کے لئے قریبی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی کی بیماری کی خبر سن کر ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی عیادت کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں زیر علاج مخدوم وجاہت علی گیلانی کی بھی عیادت کی۔