زینب کے قاتل کی گرفتاری کا معاملہ؛ پنجاب حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دئیے

میں زینب کے قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹائم فریم نہیں دے سکتا، شہباز شریف

بدھ 17 جنوری 2018 21:24

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء): زینب کے قاتل کی گرفتاری کا معاملہ؛ پنجاب حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ میں زینب کے قاتل کی گرفتاری کے لیے ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔تفصیلات کے مطابق زینب واقعہ منظر عام پر آجانے کے بعد قاتل کی فوری گرفتاری کی ڈینگیں مارنے والی پنجاب حکومت کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔

(جاری ہے)

قصور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت زینب کے والدین کے دکھ میں شریک ہے، قاتل کو پکڑنے کے لئے صوبائی حکومت، عسکری ادارے اور متعلقہ انٹیلی جنس ادارے اپنی بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں سائنسی خطوط پر تحقیقات ہورہی ہیں، جس کے مطابق اصل ملزم کےساتھ دوسرا شخص بھی ملوث ہوسکتاہے۔ اہل محلہ میں سے کسی کو اس بارے میں کوئی معلومات ہیں تو شیئر کریں، ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ملزم پکڑے جائیں گے تاہم کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں اس معاملے پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔