ملکی تاریخ کا منفرد واقعہ، آج تمام سیاسی جماعتیں حصول انصاف کیلئے یکجان ہیں: چودھری پرویزالٰہی
شہبازشریف جعلی مقابلوں میں لوگوں کو مروانے، ہسپتالوں میں موت بانٹنے کے ذمہ دار، پرامن مظاہرین کو سیدھی گولیاں مارنے کا رواج ڈالا، پنجاب کا بیڑا غرق، ہمارے دور کی مفت تعلیم، علاج نہ امن و امان کل بھوشن کو بچانے والا مودی کا یار نوازشریف سازش کہہ کر منتخب ارکان کی توہین نہ کرے، بلوچستان میں ہمارا وزیراعلیٰ جمہوری تبدیلی ہے چودھری پرویزالٰہی پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ بہت بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پہنچے، ’’گفتگو سے نہ شاعری سے جائے گا، عصا اٹھائو کہ فرعون اسی سے جائے گا‘‘ شعر بھی پڑھا
بدھ 17 جنوری 2018 22:53
(جاری ہے)
انہوں نے تمام جماعتوں کو مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے یہ شعر پڑھا، ’’گفتگو سے، نہ شاعری سے جائے گا… عصا اٹھائو کہ فرعون اسی سے جائے گا‘‘۔
طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین، سردار وقاص موکل اور دیگر پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کی بہت بڑی تعداد کی قیادت کرتے ہوئے وہ مسلم لیگ ہائوس سے جلسہ گاہ پہنچے تو ڈاکٹر طاہرالقادری اور دیگر رہنمائوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ان کے حق میں اور پنجاب حکومت استعفیٰ دو، شہدا کا قصاص لے کر رہیں گے کے نعرے لگائے گئے۔ جلسہ گاہ میں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تصاویر والے بہت سے بینر بھی آویزاں تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ لاہور سے چلنے والی دیگر تحریکوں کی طرح یہ بھی کامیاب ہو گی، ہر پارٹی کا الگ نظریہ ہے لیکن مقصد ایک ہے، سب ایک نقطے پر جمع ہیں، شریف حکمران اللہ کی پکڑ میں ہے، انہوں نے باقی ملک کی طرح بلوچستان کیلئے کیا کیا ان کی نااہلی، ان کے تکبر، فرعونیت کی وجہ سے ان کی پارٹی کے لوگ ہی چھوڑ گئے، شہبازشریف پنجاب میں 10 سال سے موت کی سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں، پولیس کو ذاتی غلام بنا رکھا ہے، اس لیے عوام حکمرانوں کو نہیں بلکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کو دادرسی اور انصاف کیلئے پکارتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج استعفیٰ دینے کی مہلت ختم ہو گئی اب سیف پیسج نہیں دیا جائے گا، بلوچستان میں اب آپ کی اتحادی پارٹی کی حکومت ہے، اب ہم سب نے مل کر پنجاب میں شہبازشریف کو گھر بھیجنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے روز منہاج القرآن میں جو مناظر دیکھے وہ کبھی نہیں بھول سکتا، اسی دن سے پاکستان مسلم لیگ ان مظلوموں کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے طاہر القادری صاحب کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ ان کے ساتھ مل کر سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لے گی، شہبازشریف ماڈل ٹائون، قصور اور دیگر بے گناہ افراد ہی کے قاتل نہیں بلکہ پچھلے دس سال سے وہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی موت بانٹ رہے ہیں، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ میو ہسپتال میں 400بیڈ کے سرجیکل ٹاور اور وزیرآباد کارڈیالوجی سمیت جو ہسپتال ہم نے ان کو بنا کر دئیے انہوں نے میری مخالفت میں وہ بھی نہیں چلنے دئیے۔ انہوں نے تمام جماعتوں کے رہنمائوں اور حاضرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی ہٹ دھرمی سے اگر مزید خون خرابہ ہوتا ہے تو ااس کے ذمہ دار بھی صرف اور صرف وہ ہوں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے دور میں پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کا بجٹ 35 ارب روپے تھا جو اب146 ارب ہے لیکن سنگین وارداتوں سمیت تمام جرائم میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے جن کے قتل ہونے کے پرچے بھی ان کے خلاف کیے جاتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 17 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
ملک میں کوئی ’’حادثاتی‘‘ماحول پیدانہیں کر نا چاہتے‘2روز میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر یں گے ‘ڈاکٹر طاہر القادری
-
ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنانے کا قانون پاس کرے، یہ جمہوریت کی نفی ہے ، ہوسکتا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دے دیں، شہباز شریف تمہیں مردان جاکر پولیس پر تنقید کریں لوگ ..
-
اس ملک کو کسی سے خطرہ نہیں، خطرہ ہے تو جاتی امرا سے ہے، آصف علی زرداری
-
آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن ، نیب نے شہباز شریف کو 22جنوری کو طلب کر لیا
-
سرحدوں کو محفوظ بنانے اور سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ملک کی مغربی سرحدوں پر باڑ لگائی گئی ہے،احسن اقبال
-
کریمنل لاء میں بھی ترامیم کیلئے وفاق کو اپنی سفارشات دیں گے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاعندیہ
-
باپ بیٹا پہلے گھر میں فیصلہ کرلیں خواجہ آصف
-
ملکی تاریخ کا منفرد واقعہ، آج تمام سیاسی جماعتیں حصول انصاف کیلئے یکجان ہیں: چودھری پرویزالٰہی
-
یوسف رضا گیلانی کی طبیعت خراب ہو گئی
-
ْعمران خان اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے کرتے رک گئے،سوچ کر پارٹی مشاورت کا اعلان کیا
-
وفاقی حکومت کے ساتھ اہم صوبائی امور پر صوبے سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
عوامی تحریک کے دھرنے میں شمولیت سے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں،یہ تینوں سیاسی کزنز اقتدار کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں لیکن 2018ء کے انتخابات میں بھی یہ اپنے مقاصد ..
-
توہم پرستی کی انتہاء،بھارت میں 4 سالہ بچے کی شادی کتے کیساتھ کردی گئی
-
جمادی الاول 1439ھ کا چاند، رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کردیا
-
شہباز شریف کی جانب سے سب قومی لیڈروں کو اس درندگی کے خلاف یک جان ہو کر لڑنے کی دعوت
-
آج تمام سیاسی جماعتیں بغیر کسی تفریق کے اکٹھی ہیں ،شہباز شریف ،رانا ثنا اللہ کو استعفیٰ دینا پڑے گا‘ سید خورشید شاہ
-
حکومت غریبوں کو ہر ممکنہ معاونت کی فراہمی ،اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے ہنرمند بنانے ،استعداد کار میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، شاہد خاقان عباسی
-
عمران خان اورپیپلزپارٹی کے شر یک چیئر مین عمران خان کے در میان رابطے کا انکشاف
-
شیخ رشید نے مال روڈ پر احتجاجی جلسے میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا
-
عادی جھوٹوں مذہبی بہروپیوں اور پیشہ ور ٹھگوں کا شیطانی اتحاد کھل کر سامنے آ گیاہے ، سعد رفیق
-
نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرتے رہے
-
مردان میںمعصوم بچی عاصمہ کے قتل پرعمران خان،کراچی میں انتظارکے قتل پرآصف زرداری کی حکومتیں مستعفی ہونے کا اعلان کریں ، راناثنااللہ
-
ساڑھے 4سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا ،
-
شیخ رشید کی پیشنگوئی اور طاہر القادری کے دعوے دونوں ہوا ، لاہور جلسے میں عمران اور زداری کو دائیں بائیں نہ بٹھایا جاسکا
-
پاکستان کی سیاست اورحکمران سیاستدانوں کے رویے پر افسوس ہوتا ہے، بلاول بھٹوزرداری
-
پیپلزپارٹی کا اسمبلیوں سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ ‘صوبائی سند ھ اسمبلی بھی توڑنے کیلئے تیار نہیں
-
زینب کے قاتل کی گرفتاری کا معاملہ؛ پنجاب حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دئیے
-
میں ڈاکٹر طاہر القادری کا استاد ہوں، اعتزاز احسن کا انکشاف
-
اپوزیشن جماعتیں دیگر شہروں سے کارکنوں کو لانے کے باوجود20ہزار افراد بھی جمع نہ کر سکیں
-
آصف زرداری سندھ کے لیے ایک وائرس ہے اس وائرس کو ہم نے جڑ سے ختم کرنا ہے،لیاقت جتوئی
-
مال روڈ پر اپوزیشن جماعتوں کے دھرنے پر اربوں روپے خرچ کیے جانے کا دعوی
-
فیس بک کی دوستی کا شاخسانہ، لڑکی سے ملاقات کیلئے جانے والے نوجوان کی مقامی افراد نے درگت بنا ڈالی
-
امیرحیدر خان ہوتی کا مردان میں چار سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر افسوس کا اظہار ،ملزمان کی عدم گرفتار ی نے خیبرپختونخوا کے مثالی پولیس کا پول کھل دیا،صوبائی صدر اے این پی امیرحیدر خان ہوتی ..
-
رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 71فیصد اضافہ ریکارڈ
-
مال روڈ جلسے میں پولیس اہلکار طبیعت ناساز ہونے سے چل بسا
-
دو بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم بری ہو گئے، لواحقین کا احتجاج
-
ماضی میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے والے ایک سٹیج پر اکٹھے ہوئے ہیں
-
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں
-
حکمران طاقت کے نشے میں بد مست ہاتھی بنے ہوئے ہیں ،وہ وقت آن پہنچا ہے جب مظلوم ظالم سے ٹکرائیں گے‘ راجہ پرویز اشرف
-
قومی اسمبلی ،ْجمعیت علماء اسلام (ف) کے اراکین کا نکتہ اعتراض پر مائیک بند کئے جانے کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ
-
میں ابوظہبی کے ولی عہد کا مہمان ہوں لیکن قید میں ہوں،قطری شہزادہ
-
ورچوئل کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں مزید گراوٹ، قیمت 10 ہزار ڈالر سے نیچے آگئی
-
دنیا کا امیر ترین شخص ٹمبکٹو کے سابق مسلمان فرمانروا منساموسیٰ قرار
-
طالبان نے فوج کو بنکرز اور حکومت کو محل تک محدود کردیا،اشرف غنی اور جان نکلسن کا اعتراف
-
بھارت میں بیل کے ساتھ دوڑنے کے خطرناک مقابلے کے دوران 5 افراد ہلاک
-
جرمنی کا اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوآن کو شامل کرنے کا فیصلہ
-
امیگریشن پالیسی کے حوالے سے امریکی صدر کے یوٹرن پر صحافی خاموش نہ رہ سکے
-
آسٹرین پولیس کی صوبے ٹیرولایک میں کارروائی
-
امریکہ اور اس کے اتحادی ملک سمندری نگرانی سخت کرنے پرمتفق
-
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی طرف سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.