نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرتے رہے

بدھ 17 جنوری 2018 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلی شہباز شریف بھی اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرتے رہے‘ وزیراعلی سکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایات کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونیوالے احتجاج اور تمام تر صورتحال کے حوالے سے نوازشریف اور وزیراعلی شہباز شریف شرکاکی تعداد اور سکیورٹی سمیت دیگر امور کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ آگا ہی حاصل کرتے ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب سکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران سے بھی رابطے میں رہے۔