شیخ رشید کی پیشنگوئی اور طاہر القادری کے دعوے دونوں ہوا ، لاہور جلسے میں عمران اور زداری کو دائیں بائیں نہ بٹھایا جاسکا

آصف زردار ی عمران خان کی جلسہ گاہ آمد سے قبل ہی جلسہ گاہ سے نکل گئے، کپتان نے سابق صدر کی تقریر جہانگیر ترین کی شوگر مل کے دفتر میں بیٹھ کر سنی

بدھ 17 جنوری 2018 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی پیش گوئی اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے دعوے دونوں ہوا ہو گئے ، لاہور جلسے میں عمران خان اور آصف زداری کو اپنے دائیں بائیں بٹھانے کا دعویٰ پورا نہ ہوسکا ، آصف زردار ی عمران خان کی جلسہ گاہ آمد سے قبل ہی جلسہ گاہ سے نکل گئے ، عمران خان نے سابق صدر کی تقریر جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے دفتر میں بیٹھ کر سنی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور جلسے سے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ سابق صدر آصف زداری اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اپنے دائیں بائیں بٹھائیں گے مگر وہ اپنا دعویٰ پورا نہ کر سکے آصف زردار ی عمران خان کی جلسہ گاہ آمد سے قبل ہی جلسہ گاہ سے نکل گئے ، عمران خان نے سابق صدر کی تقریر جہانگیر ترین کی شوگر مل کے دفتر میں بیٹھ کر سنی ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ عوام لاہور جلسے میںدونوں رہنمائوں کو اکھٹے بیٹھے دیکھیں گے ۔