مردان میںمعصوم بچی عاصمہ کے قتل پرعمران خان،کراچی میں انتظارکے قتل پرآصف زرداری کی حکومتیں مستعفی ہونے کا اعلان کریں ، راناثنااللہ

بدھ 17 جنوری 2018 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 17 جنوری 2018ء) وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مردان میںمعصوم بچی عاصمہ کے قتل پرعمران خان اور کراچی میں انتظارکے قتل پرآصف زرداری کی حکومتیں مستعفی ہونے کا اعلان کریں ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی وسے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخواحکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی،4سالہ معصوم عاصمہ کے قاتل تاحال آزاد ہیں، معصوم عاصمہ کے قتل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ چھپائی جارہی ہے،معصوم عاصمہ کیبہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت نا اہل ہو چکی ہے ،مردان واقعے نے کے پی پولیس کی کارکردگی بینقاب کردی ہے،عمران خان،آصف زرداری اپنی نااہل حکومتوں کے مستعفیٰ ہونے کااعلان کریں،کراچی میں انتظارکے قتل پرآصف زرداری قوم سے معافی مانگیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :