زینب کے مشتبہ قاتل کو لاہور سے گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات

بدھ 17 جنوری 2018 00:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء) زینب کے مشتبہ قاتل کو لاہور سے گرفتار کر لیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل  کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زینب کے مشتبہ قاتل کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زینب کے مشتبہ قاتل کو لاہور کی شمالی چھاونی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کا موقف ہے کہ گرفتار شخص کا چہرہ سی سی ٹی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص اور جاری کیے گئے خاکے سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔

لاہور پولیس نے گرفتار شخص کو قصور پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ جبکہ لاہور پولیس نے کیس کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی خدمات قصور پولیس کو پیش بھی کر دی ہیں۔ قصور پولیس نے مشتبہ شخص کا ڈی این اے نمونہ حاصل کر لیا ہے۔ جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :