ہسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی

منگل 16 جنوری 2018 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء):محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں نرسز کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔اس کے علاوہ محکمہ صحت پنجاب نے ان تمام نرسز کا ڈیٹا بھی طلب کر لیا جو مخصوص شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں لیکن دوسرے شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔احکامات کے حوالے سے ٹیچنگ ، ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو مراسلے جاری کر دئیے گئے۔احکامات پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی ۔