آصف زرداری نے نواز شریف کو خودکش بمبار قرار دیدیا

پاناما اسکینڈل میں عدالتی نااہلی کے بعد نواز شریف بدحواس ہوچکے ہیں، آج ایسے دہشت گرد کی مانند ہے جو خودکش جیکٹ پہن کر سب کو تباہ کرنا چاہتا ہے، آصف زرداری

منگل 16 جنوری 2018 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء) آصف زرداری نے نواز شریف کو خودکش بمبار قرار دیدیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاناما اسکینڈل میں عدالتی نااہلی کے بعد نواز شریف بدحواس ہوچکے ہیں، نواز شریف کی صورتحال آج ایسے دہشت گرد کی مانند ہے جو خودکش جیکٹ پہن کر سب کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں اپوزیشن جماعتوں کے 17 جنوری کے احتجاج اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر مزید انتظار نہیں کرسکتے، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ عہدے چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کردیں ۔