تحریک انصاف نے ٹرمپ کی دھمکی اور پاکستان کی امداد بند کرنے کا ذمہ دار سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کو قرار دیدیا

نواز شریف نے نااہل ہونے کے بعد امریکہ اور بھارت کو پیغام بھجوائے کہ وہ پاکستان پر دبائو بڑھائیں تاکہ میں دوبارہ وزیراعظم بن سکوں،مراد سعید کا قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر اظہا ر خیال پاکستان میں ایک محب وطن محسن لیڈر کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں جس نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا، جاوید لطیف

منگل 16 جنوری 2018 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء) تحریک انصاف نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دھمکی اور پاکستان کی امداد بند کرنے کا ذمہ دار سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کو قرار دیدیا ہے۔ نواز شریف نے نااہل ہونے کے بعد امریکہ اور بھارت کو پیغام بھجوائے کہ وہ پاکستان پر دبائو بڑھائیں تاکہ میں دوبارہ وزیراعظم بن سکوں ۔

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا کہ نااہل وزیراعظم بتائیں کہ ستمبر میں لندن میں کس سے ملاقات کی تھی وہ پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں لیگی وزیر خارجہ امریکہ میں جاکر کہتا ہے کہ جی ہاں پاکستان میں داعش اور القاعدہ موجود ہے پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں اور امریکہ آ کر حملے کرے اور ان ٹھکانوں کو ختم کرے نااہل وزیراعظم کے پیغام کے بعد امریکی صدر کی ٹوئیٹ آجاتی اور امداد بند ہوجاتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کیا تھا وہ ملک کے خلاف بہت بڑی سازش تھی اس کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔

(جاری ہے)

ا سمو قع پر لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا پاکستان میں ایک محب وطن محسن لیڈر کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں جس نے ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں کردار ادا کیا سی پیک کو شروع کروایا اور اپنی دھماکے بھی کئے نواز شریف کے پورے گھرانے کا احتساب کیا گیا ان کے بچوں نے کوئی بھی حکومتی عہدہ نہیں رکھا لیکن عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شادی کرنا گناہ نہیں ہے لیکن کسی کا گھر اجاڑ کر شادی کرنا اخلاقی طور پر بڑا گناہ ہے جس طرح 1471 میں سازشیں ہوئیں اسطرح آج بھی سازشیں ہو رہی ہیں بلوچستان کی مثال سب کے سامنے ہے جس پر پی پی رہنما نواب یوسف تالپور نے کہا کہ فاصل ممبر اپنی درستگی کرلیں بلوچستان میں جو کچھ بھی ہوا ہے وہ آئینی ہے آپ کے لیگی ممبران اسمبلی کہیں بیٹھے تھے اور انہوں نے اٹھ کر حق والا راستہ بنا لیا اس میں کوئی بھی غیر آئینی طریقہ استعمال نہیں کیا گیا۔