قصور واقعے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، ہم صرف وزیر اعلیٰ پنجاب کی آنیا ں جانیاں دیکھ رہے ہیں،فواد چوہدری

پچھلے سال پانچ بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی ،تحریک انصاف نے یہ معاملہ پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھایا تھا، رانا ثنااللہ نے اس معاملے پر بحث نہیں ہونے دی تھی، قصور میں احتجاج کرنے والوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں ،پولیس نے ماڈل ٹاون مین بھی لوگوں کو سیدھی گولیاں ماریںتھیں قصور میںتین افراد کو جعلی پولیس مقابلے میں مار ا جا چکا ہے، نواز شریف میں مجیب الرحمن کی روح بول رہی ہے،نواز شریف پاکستان کی سیکورٹی ، فوج اور سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز بے پناہ صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں،پریس کانفرنس

منگل 16 جنوری 2018 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ قصور واقعے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے، ہم صرف وزیر اعلیٰ پنجاب کی آنیا ں جانیاں دیکھ رہے ہیں، پچھلے سال پانچ بچیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی ،تحریک انصاف نے یہ معاملہ پنجاب اسمبلی میں بھی اٹھایا تھا، رانا ثنااللہ نے اس معاملے پر بحث نہیں ہونے دی تھی، قصور میں احتجاج کرنے والوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں ،پولیس نے ماڈل ٹاون مین بھی لوگوں کو سیدھی گولیاں ماریںتھیں، قصور میںتین افراد کو جعلی پولیس مقابلے میں مار ا جا چکا ہے، نواز شریف میں مجیب الرحمن کی روح بول رہی ہے،نواز شریف پاکستان کی سیکورٹی ، فوج اور سپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز بے پناہ صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون میں پریس کانفرنس کے موقع پر کیا ، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری، ڈاکٹر وسیم شہزاد، حلیم عادل شیخ ، جمشید اقبال چیمہ ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ،عظمیٰ کاردار سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں جعلی پولیس مقابلوں کا رواج بن چکا ہے ، ہمارا چیف جسٹس ہائیکورٹ سے مطالبہ ہے کہ پنجاب پولیس کے جعلی پولیس مقابلوں کا ریکارڈ طلب کریں، قصور واقعہ کے مجرم ابھی تک گرفتار نہ کرناظاہر کرتا ہے کہ پولیس نااہل ہے ، انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افراد کو نوازا گیا ہے ، فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ نواز شریف میں مجیب الرحمن کی روح بول رہی ہے، نواز شریف پاکستان کے سیکورٹی ،فوج اورسپریم کورٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز بے پناہ صبر کا مظاہرہ کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نے معمولی بات پر چیئرمین عمران خان کو توہین کا نوٹس جاری کیاہے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف محاذکھول رکھا ہے ، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے سبق سیکھے، انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی اور اکبر ایس جیسے لوگوں کے کہنے پر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو نوٹس بھیج رہا ہے ،الیکشن کمیشن کا موجودہ کردار متنازعہ ہے، ہم سیاسی جماعت کے طور پر الیکشن کمیشن کے کردار سے متفق نہیں، اگر الیکشن کمیشن نے اپنا رویہ نہ بدلا تو اپنا لائحہ عمل طے کریں گے، فواد چوہدر ی نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان جبکہ پیپلزپارٹی کے کارکن آصف زردای کا خطاب سنیں گے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ آصف زردای ایک مافیا ہے ماضی میں ان کا ساتھ دینا غلطی تھی، کل کا اکٹھ سیاسی نہیں انسانیت کے لئے ہے اور نہ ہی یہ پی ٹی آئی اور پی پی پی کے الائنس کے لئے ہے، ماڈل ٹائون کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں ا یک نکتے پر متفق ہیں، طالبان اور شہباز شریف کے نظام میں کوئی فرق نہیں، طالبان بھی سیاسی مخالفین کو گولیاں مار رہے ہیں اور شہباز شریف بھی ایسا کرتا ہے ،فواد چوہدر ی کا کہنا تھا کہ کل ہمارا سیاسی اکٹھ نہیں ہے، آصف زرداری کے ساتھ ہمارا کوئی سیاسی الائنس ممکن نہیں ہے، ہم آصف زردای کے ساتھ ایک سٹیج پر نہیں بیٹھ سکتے، انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک سے درخواست کی تھی کہ جلسے کو دوسیشن میںکر لیں ، ایک سیشن میںآصف زردای اور دوسرے میں عمران خان شرکت کریں گے ، ہماری کوئی ریلی نہیں ہے احتجاج صرف ایک دن کا ہے مگر یہ احتجاج شہبازشریف اور پنجاب حکومت کے جانے پر ہی ختم ہوگا ۔