پرویز رشیداور چوہدری نثارمیں الفاظ کی جنگ شدت اختیار کر گئی

سابق وزیر اطلاعات و نشریات نے سابق وزیر داخلہ کو منافق قراردیدیا

منگل 16 جنوری 2018 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء):پرویز رشیداور چوہدری نثارمیں الفاظ کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔سابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری کو منافق قراردیدیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے دو سینئیر رہنماوں اور سابق وفاقی وزرا میں الفاظ کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔

(جاری ہے)

ایک جانب پرویز رشید ،چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالنے کا کہتے ہیں تو دوسری جانب چوہدری نثار جوابی وار کرتے ہوئے ڈان لیکس کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اپنے تازہ ترین بیان میں سابق وزیر اطلاعات و نشریات نے احتساب عدالت کے باہر چوہدری نثار پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار نے شیر کے بغیر ایک الیکشن لڑا تھا اور بری طرح ہارے تھے۔انہوں نے سابق وزیر داخلہ چوہدری کو منافق قراردیدیا۔