پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں آصف زرداری اور عمران خان کی شرکت کو اہم سیکورٹی رسک قرار دیدیا

پنجاب اسمبلی ‘گورنر ہائوس اور ایوان وزیر اعلی سمیت اہم عمارتوں اور جلسہ گاہ کے قر یبی علاقوں کی سیکورٹی کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل

منگل 16 جنوری 2018 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء) پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نی( کل) بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج میں پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف زرداری اور چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان کی شر کت کو اہم سیکورٹی رسک قرار دیدیا جبکہ پنجاب اسمبلی ‘گورنر ہائوس اور ایوان وزیر اعلی سمیت اہم عمارتوں اور جلسہ گاہ کے قر یبی علاقوں کی سیکورٹی کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کر لیں گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے کیپٹل سٹی پولیس چیف نے پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک کے ذمہ داران کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں دہشتگردی کے خدشے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ، آصف زردار ی اور عمران خان کی شرکت انتہائی سکیورٹی رسک ہے جبکہ دوسری طر ف اہم سرکاری تنصیبات کی حفاظت کے لئے رینجرز کی تین کمپنیاں طلب کر لی گئیں اور رینجرز کے جو ان عمارتوں کی حفاظت کے لئے اندر ونی حصے میں تعینات ہوں گی ۔