سوموار کو سپریم کورٹ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کرپشن کیس کی پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لے گی‘شیخ رشید کا دعویٰ

منگل 16 جنوری 2018 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سوموار کو سپریم کورٹ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کرپشن کیس کی پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے ایک ٹی وی انٹر ویو کے دوران دعوی کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے بعد اب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی باری بھی آگئی ہے پیر کو سپریم کورٹ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کرپشن کیس کی پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لے گی۔ جسٹس کھوسہ شاہد خاقان عباسی کیخلاف پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لیں گے۔