3 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا سامنا کرنے والا مظلوم باپ 3ماہ سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور

میری تین بیٹیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ،ایک بیٹی ابھی بھی ملزمان کے پاس ہے ،پولیس صلح کے لیے دباو ڈال رہی ہے،مظلوم باپ کا بیان

منگل 16 جنوری 2018 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء):3 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا سامنا کرنے والا مظلوم باپ 3ماہ سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور لیکن داد رسی کرنے والا کوئی نہیں۔مظلوم مسیحی شخص کا کہنا ہے کہ میری تین بیٹیوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ،ایک بیٹی ابھی بھی ملزمان کے پاس ہے ،پولیس صلح کے لیے دباو ڈال رہی ہے۔

آرمی چیف سے مدد کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق 3 بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کا سامنا کرنے والا مظلوم باپ 3ماہ سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور لیکن داد رسی کرنے والا کوئی نہیں۔مسیحی برادری کے خرم شہزاد نے بتایا کہ میری تین بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،بڑی بیٹی کی عمر 11سال جبکہ دوسری9اور 7سال کی ہیں۔

(جاری ہے)

زیادتی کے بعد میری بیٹیوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا جس میں زیادتی ثابت ہو گئی ۔

سیالکوٹ کے تھانہ حاجی پورہ کی پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا تو پولیس نے کہا کہ ملزمان تمہارے خاندان کے ہیں صلح صفائی کر لو ۔متاثر شخص کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹیوں پر ظلم ہوتے دیکھا ہے میں کیسے صلح کر لوں ۔میری ایک بیٹی ابھی بھی ملزمان کے پاس ہے۔متاثرہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ 3ماہ سے پریس کلب کے سامنے پڑا ہوں کوئی داد رسی کرنے نہیں آیا۔متاثرہ شخص نے آرمی چیف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے جیسے باقی متاثرین کو انصاف دیا جا رہا ہے۔ویڈیو دیکھیں۔