حکومت مخالف جد وجہد کامیاب ہوئی تو شیخ رشید مین آف دی میچ ہوں گے‘ڈاکٹر طاہر القادری

ظلم جبر اور بربریت پر قائم ہونیوالی سلطنت شریفہ کے اقتدار کا خاتمہ ہو گااب استعفے مانگنے نہیں جا رہے بلکہ ان کو استعفے دینا پڑیں گے ‘آج کے احتجاج میں ایک ہی کنٹینر ہو گا آصف زرادری اور عمران خان اسی کنٹینر پر خطاب کرینگے‘وزیر اعلی شہباز شریف ساڑھے گیارہ ارب کھا گئے لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کیا‘میڈیا سے گفتگو

منگل 16 جنوری 2018 21:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 16 جنوری 2018ء) عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومت مخالف جد وجہد کامیاب ہوئی تو شیخ رشید مین آف دی میچ ہوں گے ‘ظلم جبر اور بربریت پر قائم ہونیوالی سلطنت شریفہ کے اقتدار کا خاتمہ ہو گااب استعفے مانگنے نہیں جا رہے بلکہ ان کو استعفے دینا پڑیں گے ‘آج کے احتجاج میں ایک ہی کنٹینر ہو گا آصف زرادری اور عمران خان اسی کنٹینر پر خطاب کرینگے‘وزیر اعلی شہباز شریف ساڑھے گیارہ ارب کھا گئے لیکن عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق رائے سے طے کر لیا ہے کہ آجکے احتجاج میں ایک ہی کنٹینر ہو گا آصف زرادری اور عمران خان اسی کنٹینر پر خطاب کرینگی12 بجے احتجاج شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دو سیشن ہونگے درمیان میں وقفہ بھی ہو گاآج پیغام دینگے کہ بربریت پر تمام جماعتیں متفق ہیں اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا ہے اس کا اعلان آج کے جلسہ میں ہو گااپنے اوپر صرف ایک پابندی رکھی ہے کہ اٹھنے والا ہر قدم ائین و قانون کے مطابق ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک بحالی امن اور بحالی جمہو ریت کی تحریک ہے ظلم جبر اور بربریت پر قائم ہونیوالی سلطنت شریفہ کے اقتدار کا خاتمہ ہو گااب استعفے مانگنے نہیں جا رہے بلکہ ان کو استعفے دینا پڑے گے اور قانون کے سامنے سرنڈر کریںزندگی میں کبھی خطرات سے گھبراتے نہیںتمام پارٹیز کے قائدین کی آج کی تقاریر حتمی ہو گی ہمارا سنگل پوائنٹ ایجنڈہ ہے وہ ہے صرف سانحہ ماڈل ٹاون ہی ہوگا ۔