دیوانی مقدمات میں انصاف کی تاخیراور وقت کے ضیاع کو روکنے کیلئے حکومت نے سول پروسیجر کوڈ 1908میں ترامیم کی منظوری دے دی
مقدمات کے طویل اور پیچیدہ طریق کار اور ٹائم لائن نہ ہونے کی وجہ سے دیوانی مقدمات میں شامل فریق خود دیوانہ ہو جاتا ہے مگر کئی دہائیوں تک مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوتا جو با عث تشویش تھا اس لئے صوبائی حکومت نے عدالت اور دیگر متعلقہ اداروں سے طویل مشاورت کے بعد قابل عمل ترامیم تجویز کی ہیں،پرویزخٹک
پیر 15 جنوری 2018 22:37
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی،ایڈوکیٹ جنرل اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلیٰ نے سول پروسیجر کوڈ میں ترامیم کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پی سی 1908میں بنا تھا تب سے آج تک تقریباً 110سالوں سے اسی طرح چل رہا ہے حالانکہ وقت کے ساتھ حالات کو دیکھتے ہوئے اس میں تبدیلی ہونی چاہئے تھی صوبائی حکومت نے اس قانون کے رولز میں ترامیم تجویز کی ہیں جن کی صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقدمات کے طویل اور پیچیدہ طریق کار اور ٹائم لائن نہ ہونے کی وجہ سے دیوانی مقدمات میں شامل فریق خود دیوانہ ہو جاتا ہے مگر کئی دہائیوں تک مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوتا جو با عث تشویش تھا اس لئے صوبائی حکومت نے عدالت اور دیگر متعلقہ اداروں سے طویل مشاورت کے بعد قابل عمل ترامیم تجویز کی ہیں ۔
پرویز خٹک نے مذکورہ ترامیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اور ان کے مؤکلوں کی حاضری یقینی بنانے، مقدمات نمٹانے کے عمل کو تیز کرنے اور وقت کے ضیاع کی روک تھام کا نظام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت مقدمات کے فریقین کو متعین تاریخیں دی جائیں گی جس سے مقدمے میں تاخیر کا خاتمہ ہو گا وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ 60دن میں عدالت پلیڈنگ کا مرحلہ مکمل کرے گی اور متفرق درخواستوں پر عدالت کا فیصلہ قابل اپیل اور قابل واپسی نہیں ہو گا سوائے پورے مقدمے کی از سر نو سماعت کی صورت میں۔ اس طرح متفرق درخواستوں کا فیصلہ 60دن میں ہو گا ، پلیڈنگ کے مرحلے کے بعد دستاویزات کی تفتیش اور معائنے کیلئے 30دن کی مدت کا تعین کیا گیا ہے جس میں عدالت چاہئے تو سمری مقدمہ سنا سکتی ہے۔ٹرائل کے مرحلے میں سات دن کے اندر مقدمے کی حدود کا تعین کیا جائے گا اور عدالت روزا نہ کی بنیاد پر سماعت کرکے ایک سال میں مقدمے کا تصفیہ کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ تاریخ میں پہلی بار دیوانی مقدمات میں مدت کا تعین کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ترامیم کے مطابق جو فریق مقدمے کی پیروی اور عدالت کے احکامات ماننے میں ناکام ہو گا عدالت اس پر جرمانہ عائد کرے گی اس طریقہ سے تاخیری حربوں کے استعمال اور عدالت کی حکم عدولی کا خاتمہ ہو گا ۔علاوہ ازیں اپیلٹ عدالت کو اپیلٹ سٹیج پر اضافی شہادت ریکارڈ کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے اپیلٹ عدالت مقدمہ سماعت یا شہادت ریکارڈ کرنے کیلئے ماتحت عدالت میں بھیجتی تھی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلے سے موجود رولز میں فیصلہ سنانے کیلئے مدت کا تعین نہیں تھا مگر اب سول اور اپیلٹ عدالتیں 15دن میں فیصلہ سنائیں گی ۔ فیصلے کے اجراء کو کیس مینجمنٹ اور شیڈنگ کانفرنس کے تحت لایا گیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے مدیون ڈگری کے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کا بلاک کرنا بھی شامل ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت عدالت کو درکار ججز اور دیگر ضروریات پورا کرنے کیلئے بھی تیار ہے وہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سے کہہ چکے ہیں کہ ہائی کورٹ سے رابطہ کریں صوبائی حکومت اپنے اختیارات کے مطابق ضرورت پورا کرے گی وزیر اعلیٰ نے سرکاری وکلاء کی طرف سے غیر حاضری کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے چونکہ قانون موجود نہیں تھا تو بلا ضرورت تاخیر ہوتی تھی مگر اس ترمیم شدہ قانون کے بعد سرکاری وکلاء کی طرف سے مقدمے میں تاخیر ماضی کا حصہ بن جائے گی ۔ قصور میں بچی کے قتل کے تناظر میں متعلقہ قانون کو بہتر کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون پہلے سے موجود ہے تاہم اس قانون میں تبدیلی یا ترمیم وفاقی حکومت کا کام ہے صوبائی حکومت اس ضمن میں اپنی سفارشات وفاق کو بھیجے گی پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے صوبے میں پولیس آزاد اور بااختیار ہے ابھی تک جتنے کیسز بھی سامنے آئے ہیں پولیس نے تیز رفتاری دکھائی ہے ہماری پولیس اپنا کام ٹھیک کر رہی ہے ہاں اگر نہیں کرے گی تو پھر صوبائی حکومت پوچھے گی ۔فاٹا کے انضمام کے حوالے سے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کمیٹی فاٹا کے 2018میں خیبر پختونخوا میں انضمام کا فیصلہ کر چکی تھی وہاں 2018میں انتخابات ہونے تھے مگر کمیٹی کے فیصلوں کا مکمل نفاذ نہیں کیا گیا انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں خوشی ہے کہ عدالتی اختیار کو فاٹا تک توسیع دی گئی تاہم یہ کمیٹی کے فیصلوں کا ایک حصہ ہے مکمل فیصلوں پر عملدر آمد نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ انضمام میں جتنی تاخیر ہو گی ملک کیلئے نقصان ہو گا کچھ لوگ چاہتے ہی نہیں کہ فاٹا صوبے کا حصہ بنے انضمام نہ ہونے کی صورت میں سیاسی مداخلت شروع ہو گی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جائے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 15 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4جوان شہید‘جوابی کاروائی3بھارتی فوجی ہلاک
-
نواز شریف اور وزیر اعظم عباسی کی زیر قیادت (ن) لیگ کی3گھنٹے زائدتک طویل بیٹھک
-
امریکا کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف‘پاکستان کا افغان سرزمین سے دہشت گردانہ کاروائیوں پر تشویش کا اظہار
-
وزیراعظم سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
کراچی ،گلستان جوہر میں مدرسے کے استاد نے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا
-
مظفر گڑھ: بیٹے نےجگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے اپنی جان باپ پر قربان کر دی
-
پولیس کی جانب سے زینب کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کا دعوی
-
دیوانی مقدمات میں انصاف کی تاخیراور وقت کے ضیاع کو روکنے کیلئے حکومت نے سول پروسیجر کوڈ 1908میں ترامیم کی منظوری دے دی
-
پر امن لوگ ہیں،طاقت استعمال ہوئی تو چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، مجبور کیا گیا تو جواب دینگے‘ڈاکٹر طاہر القادری
-
بھارتی فوج کبھی بھی ریڈ لائن عبور کرنے کی ہمت نہیں کرسکتی،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، مشاہد حسین سید
-
لاہور میں گھرکی دہلیز پر خواتین کو بیوٹی پارلر کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ تیار
-
قصور واقعہ قومی ایشو ،سندھ حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن متعارف کرایا ہے،
-
حکومت نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ تشدد کی تشہیر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزارت اطلاعات
-
ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ملزمہ ٹریسا سے تحقیقات ‘کسٹمزحکام نے ڈرگ مافیا کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں
-
ائیر بلیو کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کردی
-
بارود استعمال کے لائسنسز کی پالیسی ملک بھر میں یکساں ہونی چاہیے ،
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
-
افغان دارلحکومت میں کینیڈا اور بھارت کے سفارتخانوں پر میزائل حملے
-
پاکستان میں خودکش حملے حرام ہیں‘حملے کرنے والے باغی ہیں اور فساد فی الارض کے مرتکب ہورہے ہیں-مختلف مسالک کے علماءکرام کا فتوی
-
کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا
-
اے ٹی ایم فراڈ کیس؛ مستقبل میں مزید ہزاروں شہریوں کے اکاؤنٹس خالی ہونےکاخدشہ
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کاپولیس کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے خلاف مقدمہ بحال کرنے کا حکم
-
چین کی حمایت ایک طرف،وہ پاکستان کیلئےگولی نہیں چلائےگا،مولانا فضل الرحمن
-
17جنوری کا احتجاج؛ اپوزیشن جماعتوں کے متحر ک کارکنوں کی نگرانی شروع ،گرفتاریوں اور نظر بندیوں کا بھی امکان
-
نیب نے مریم نوازاورکیپٹن صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی
-
مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ملاقات
-
ْامریکہ سمیت سب کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ آج کا پاکستان ضرب عضب کے بعد کا پاکستان ہے
-
الوداع مسلم لیگ ن، ن لیگ بلوچستان کے رہنماوں میر ظفر اللہ خان جمالی اور سرفراز بگٹی نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا
-
روتا ہوا مریض بچہ وزیر اعلی کی گود میں آکر چپ ہو گیا
-
مصطفی آباد‘بڑی بہن سے جھگڑے پر چھوٹی بہن نے گندم می رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
-
بلوچستان کے عام انتخابات میں 539 ووٹ لینے والے ممبر اسمبلی کو ایوان میں 41 ممبران کی حمایت دلا کر تاثر دیا گیا
-
اسلام آباد اور صوبوں میں جہاں جہاں سٹیل کی کیٹ آئیز استعمال ہوتی ہیں انہیں پلاسٹک میں تبدیل کیا جائے گا‘
-
نیب نے حدیبیہ پیپرملزکیس کے حوالے سی15دسمبر کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کردی
-
ذائقے کی قیمت صحت کا نقصان ، ہر کھانے کا لازمی جزو سمجھی جانے والی اجینو موٹوپر پابندی عائد
-
نواز شریف کے خلاف 3 ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ایک نیب ریفرنس کی سماعت( کل) ہو گی
-
ن) لیگ نے 19جنوری کو گوجرانوالہ میں ہونیوالا جلسہ منسوخ کر دیا
-
حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد وفاقی دارلحکومت میں ریڈالرٹ جاری
-
مسلم لیگ ن کی سب سے طاقتور اتحادی نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
-
مسلم لیگ ن کے متعدد منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
-
لاہور:ریلوے پولیس نے پشاور سے لاہور پہنچنے والی مسافر ٹرین خیبر میل سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا
-
قائداعظم ا ور تحریک پاکستان کی تاریخی دستاویزات پر مبنی قائداعظم پیپرز (اُردو) کی نویں جلد شائع ہوگئی
-
کورنگی کی 13 سالہ بچی سے زیادتی، بینک منیجر سمیت 3 افراد گرفتار
-
پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی‘ قصور واقعے پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے‘لطیف کھوسہ
-
تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی، سکولوں میں سالانہ پیپروں کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا
-
گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ختم ،محکمہ ایکسائز کامارچ کے پہلے ہفتے میں سمارٹ کارڈ شروع کرنے کااعلان
-
ناروے میں بالآخر نئی حکومت قائم ہو گئی
-
ہوائی کے گورنر نے غلط انتباہ کا ذمہ دارانسانی غلطی کوقراردیدیا
-
انٹرنیٹ سروس ، نیپال کا بھارت پر انحصار ختم
-
سابق صدر اوباما نے حزب اللہ کو ختم کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا
-
چینی آبدوز کا مشرقی چینی سمندر میں گشت ، جاپان کا الزام و احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.