الوداع مسلم لیگ ن، ن لیگ بلوچستان کے رہنماوں میر ظفر اللہ خان جمالی اور سرفراز بگٹی نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا

پیر 15 جنوری 2018 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء) ن لیگ بلوچستان کے رہنماوں میر ظفر اللہ خان جمالی اور سرفراز بگٹی نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ن لیگ سے بغاوت کرنے والے رہنماوں میر ظفر اللہ خان جمالی اور سرفراز بگٹی نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی میر ظفر اللہ خان جمالی اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی ممکنہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ اس حوالے سے دونوں رہنماوں کے پیپلز پارٹی کیساتھ معاملات طے پا رہے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں آئندہ حکومت بنانے کیلئے مزید جوڑ توڑ کرنے میں بھی مصروف ہے۔