وزیراعظم سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات

، تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت ،فائبر آپٹک رابطے اور بجلی کی ترسیل سے متعلق تجاویز سے آگاہ کیا پاکستان دوطرفہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہے، شاہدخاقان عباسی

پیر 15 جنوری 2018 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی ،ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت ،فائبر آپٹک رابطے اور بجلی کی ترسیل سے متعلق تجاویز سے بھی آگاہ کیا ،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔

پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ترکمانستان کے صدر کا تہنیتی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا ۔ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے وزیراعظم کو تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا اور فائبر آپٹک رابطے اور بجلی کی ترسیل سے متعلق تجاویز سے بھی آگاہ کیا ۔ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے پاکستانی کمپنیوں کو تاپی منصوبے کے ٹینڈرز میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہے ۔دونوں ممالک کا تجارت کے فروغ کیلئے ریل اور سڑکیں بنانے پر اتفاق ہوا۔وزیراعظم نے دورہ ترکمانستان کی دعوت بھی قبول کر لی ۔

متعلقہ عنوان :