ْامریکہ سمیت سب کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ آج کا پاکستان ضرب عضب کے بعد کا پاکستان ہے
امریکہ افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو نہ ٹھہرائے، افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑی جاسکتی محفوظ‘ خودمختار‘ پرامن اور جمہوری افغانستان ہماری خواہش ہے،ٹرمپ انتظامیہ دھمکیوں ‘ امداد کی بندش کی بجائے مذاکرات کی میز پر آئے وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پیر 15 جنوری 2018 20:54
(جاری ہے)
ہماری حکومت نے ہمیشہ علاقائی سالمیت اور استحکام کی بات کی ہے۔ ہم نے رشین فیڈریشن سے دفاعی معاہدے کے ساتھ ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیٹو اور سنٹو کی رکنیت تھی اب پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہے۔ ہماری حکومت سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ دوستی کے لازوال رشتوں کو مزید مستحکم بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور دوستی کا یہ لازوال رشتہ گوادر پورٹ اور چین کو سی پیک کے ذریعے ملانے سے مزید مستحکم ہوگا۔ پاکستان اور چین افغانستان کی صورتحال پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی آرمی چیف کی دھمکی پر پاکستان کی گہری نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال 1300 خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں جس میں 52 شہید اور 75 زخمی ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے عوام اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ 16 برسوں میں امریکہ نے افغانستان میں کھربوں ڈالر خرچ کئے۔ اس دوران امریکہ کے ہزاروں فوجی ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔ 16 برسوں کی فوجی کوششوں کے بعد بھی سلطنتوں کے قبرستان میں کامیابی نہیں ملی اور اربوں ڈالر خرچ کرنے کے بعد بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے جواب میں پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس حقیقت کے باوجود کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قیمتی انسانی جانوں کی قربانی اور بنیادی ڈھانچے کا نقصان ہوا۔ ہم کسی امداد یا مالی فائدے کے لئے اس جنگ میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ ہماری سرزمین سے روزانہ 200 پروازیں کی گئیں‘ القاعدہ کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ موثر کارروائیاں کیں‘ پاکستان نے 30 لاکھ سے زائد افغانوں کی میزبانی کی اور اب بھی کر رہا ہے‘ کیا کوئی اس کی قیمت لگا سکتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا پاکستان ایک نیا پاکستان ہے۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ضرب عضب ایک بڑا آپریشن تھا جس کے دوران فاٹا‘ کراچی اور بلوچستان میں کارروائیاں کی گئیں اور وہاں پر امن قائم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے عالمی امن اور استحکام کے لئے کوششوں میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ پاک بحریہ نے اتحادی افواج کی بحری فورسز کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سمندروں میں خدمات انجام دیں۔ امریکہ کی جانب سے امداد کی بندش اور دیگر دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو دھمکیوں کی بجائے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے‘ پاک امریکہ تعلقات میں پیشرفت دھمکیوں اور امداد کی بندش سے نہیں بلکہ جامع اور خوشگوار ماحول میں بات چیت سے ممکن ہوگی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ‘ خودمختار اور ترقی کرتے ہوئے افغانستان کی خواہش رکھتا ہے۔ افغانستان میں امن ایک جمہوری افغانستان میں مضمر ہے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے۔ ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی بلکہ اس کے برعکس پاکستان نے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کیں۔ حالیہ امریکی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے 43.2 فیصد اضلاع افغان حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں‘ اس شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے تاہم بدقسمتی سے اس کا اعتراف کرنے کی بجائے پاکستان پر الزام تراشی کا آسان راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی اور پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب سے الزام تراشی کا راستہ بند ہو جائے گا۔ پاکستان نے اپنی طرف سے سرحدی انتظام کو موثر بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سٹریٹجک بات چیت کا موثر سلسلہ ختم کیا جس سے باہمی رابطے کا آسان راستہ بند ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جامع اور خوشگوار ماحول میں مذاکرات سے تمام امور میں بہتری آسکتی ہے۔ افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ ایک محفوظ‘ خودمختار‘ پرامن اور جمہوری افغانستان ہماری خواہش ہے۔ ہم افغانستان کی داخلی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ عمل دوطرفہ ہونا چاہیے اور اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے میں آنا چاہیے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے‘ ہم اپنی سرزمین ‘ اپنی فضائوں اور اپنے سمندروں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ملک ہے‘ ہم ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ پاکستان اپنی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم قوم ہے‘ ہم نے دہشتگردی اور توانائی کے چیلنجوں پر قابو پا کر اس کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اپنی قربانیوں کی ہم کسی سے قیمت نہیں مانگتے۔ میں نے گزشتہ ہفتے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عبید کے گھر کا دورہ کیا ‘ جن کی عمر 21 سال تھی۔ سرحد پار حملوں میں ہمارے افسر و جوان شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔ سرحدوں کی خلاف ورزی مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم ایک پرعزم قوم ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 15 جنوری 2018 کی مزید خبریں
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 4جوان شہید‘جوابی کاروائی3بھارتی فوجی ہلاک
-
نواز شریف اور وزیر اعظم عباسی کی زیر قیادت (ن) لیگ کی3گھنٹے زائدتک طویل بیٹھک
-
امریکا کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف‘پاکستان کا افغان سرزمین سے دہشت گردانہ کاروائیوں پر تشویش کا اظہار
-
وزیراعظم سے ترکمانستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات
-
کراچی ،گلستان جوہر میں مدرسے کے استاد نے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا
-
مظفر گڑھ: بیٹے نےجگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے اپنی جان باپ پر قربان کر دی
-
پولیس کی جانب سے زینب کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیے جانے کا دعوی
-
دیوانی مقدمات میں انصاف کی تاخیراور وقت کے ضیاع کو روکنے کیلئے حکومت نے سول پروسیجر کوڈ 1908میں ترامیم کی منظوری دے دی
-
پر امن لوگ ہیں،طاقت استعمال ہوئی تو چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، مجبور کیا گیا تو جواب دینگے‘ڈاکٹر طاہر القادری
-
بھارتی فوج کبھی بھی ریڈ لائن عبور کرنے کی ہمت نہیں کرسکتی،پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، مشاہد حسین سید
-
لاہور میں گھرکی دہلیز پر خواتین کو بیوٹی پارلر کی سہولت فراہم کرنے والی ایپ تیار
-
قصور واقعہ قومی ایشو ،سندھ حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن متعارف کرایا ہے،
-
حکومت نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ تشدد کی تشہیر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،وزارت اطلاعات
-
ہیروئن برآمدگی کیس میں گرفتار ملزمہ ٹریسا سے تحقیقات ‘کسٹمزحکام نے ڈرگ مافیا کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں
-
ائیر بلیو کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے ہر آنکھ اشکبار کردی
-
بارود استعمال کے لائسنسز کی پالیسی ملک بھر میں یکساں ہونی چاہیے ،
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
-
افغان دارلحکومت میں کینیڈا اور بھارت کے سفارتخانوں پر میزائل حملے
-
پاکستان میں خودکش حملے حرام ہیں‘حملے کرنے والے باغی ہیں اور فساد فی الارض کے مرتکب ہورہے ہیں-مختلف مسالک کے علماءکرام کا فتوی
-
کالعدم جماعت الاحرار کے ترجمان اسد منصور نے خود کو فورسز کے حوالے کر دیا
-
اے ٹی ایم فراڈ کیس؛ مستقبل میں مزید ہزاروں شہریوں کے اکاؤنٹس خالی ہونےکاخدشہ
-
اسلام آباد ہائی کورٹ کاپولیس کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے خلاف مقدمہ بحال کرنے کا حکم
-
چین کی حمایت ایک طرف،وہ پاکستان کیلئےگولی نہیں چلائےگا،مولانا فضل الرحمن
-
17جنوری کا احتجاج؛ اپوزیشن جماعتوں کے متحر ک کارکنوں کی نگرانی شروع ،گرفتاریوں اور نظر بندیوں کا بھی امکان
-
نیب نے مریم نوازاورکیپٹن صفدر کیخلاف درخواست واپس لے لی
-
مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی ملاقات
-
ْامریکہ سمیت سب کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ آج کا پاکستان ضرب عضب کے بعد کا پاکستان ہے
-
الوداع مسلم لیگ ن، ن لیگ بلوچستان کے رہنماوں میر ظفر اللہ خان جمالی اور سرفراز بگٹی نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کر لیا
-
روتا ہوا مریض بچہ وزیر اعلی کی گود میں آکر چپ ہو گیا
-
مصطفی آباد‘بڑی بہن سے جھگڑے پر چھوٹی بہن نے گندم می رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی
-
بلوچستان کے عام انتخابات میں 539 ووٹ لینے والے ممبر اسمبلی کو ایوان میں 41 ممبران کی حمایت دلا کر تاثر دیا گیا
-
اسلام آباد اور صوبوں میں جہاں جہاں سٹیل کی کیٹ آئیز استعمال ہوتی ہیں انہیں پلاسٹک میں تبدیل کیا جائے گا‘
-
نیب نے حدیبیہ پیپرملزکیس کے حوالے سی15دسمبر کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کردی
-
ذائقے کی قیمت صحت کا نقصان ، ہر کھانے کا لازمی جزو سمجھی جانے والی اجینو موٹوپر پابندی عائد
-
نواز شریف کے خلاف 3 ، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ایک نیب ریفرنس کی سماعت( کل) ہو گی
-
ن) لیگ نے 19جنوری کو گوجرانوالہ میں ہونیوالا جلسہ منسوخ کر دیا
-
حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد وفاقی دارلحکومت میں ریڈالرٹ جاری
-
مسلم لیگ ن کی سب سے طاقتور اتحادی نے ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا
-
مسلم لیگ ن کے متعدد منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
-
لاہور:ریلوے پولیس نے پشاور سے لاہور پہنچنے والی مسافر ٹرین خیبر میل سے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا
-
قائداعظم ا ور تحریک پاکستان کی تاریخی دستاویزات پر مبنی قائداعظم پیپرز (اُردو) کی نویں جلد شائع ہوگئی
-
کورنگی کی 13 سالہ بچی سے زیادتی، بینک منیجر سمیت 3 افراد گرفتار
-
پیپلز پارٹی میں ایک دھیلے کی بھی فارن فنڈنگ نہیں ہوئی‘ قصور واقعے پر شہباز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہئے‘لطیف کھوسہ
-
تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی، سکولوں میں سالانہ پیپروں کے فورا بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز کردیا جائے گا
-
گاڑیوں کی رجسٹریشن بکس ختم ،محکمہ ایکسائز کامارچ کے پہلے ہفتے میں سمارٹ کارڈ شروع کرنے کااعلان
-
ناروے میں بالآخر نئی حکومت قائم ہو گئی
-
ہوائی کے گورنر نے غلط انتباہ کا ذمہ دارانسانی غلطی کوقراردیدیا
-
انٹرنیٹ سروس ، نیپال کا بھارت پر انحصار ختم
-
سابق صدر اوباما نے حزب اللہ کو ختم کرنے کا سنہری موقع گنوا دیا
-
چینی آبدوز کا مشرقی چینی سمندر میں گشت ، جاپان کا الزام و احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.