پاکستان میں خودکش حملے حرام ہیں‘حملے کرنے والے باغی ہیں اور فساد فی الارض کے مرتکب ہورہے ہیں-مختلف مسالک کے علماءکرام کا فتوی

پیر 15 جنوری 2018 19:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء)تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے1829علمائے کرام نے اتفاق رائے سے پاکستان میں خود کش حملوں کو حرام قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں خودکش حملوں کے خلاف1829علماءکے فتوے کی تفصیل سامنے آگئی ہیں، فتوے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں خودکش حملے کرنے اور کرانے والے اسلام کی رو سے باغی ہیں، ریاست پاکستان شرعی طور پر ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کا جواز رکھتی ہے۔

فتوے کے مطابق جہاد کا وہ پہلو جس میں جنگ اور قتال شامل ہیں صرف اسلامی ریاست شروع کرسکتی ہے،طاقت کے بل پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنا فساد فی الارض ہے۔علمائے کرام کے فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نفاذ شریعت کے نام پر ریاست کے خلاف مسلح تصادم حرام ہے ، تخریب و فساد اور دہشت گردی کا فائدہ اسلام اور ملک دشمن عناصر کو پہنچ رہا ہے۔


متعلقہ عنوان :