نواز شریف اور وزیر اعظم عباسی کی زیر قیادت (ن) لیگ کی3گھنٹے زائدتک طویل بیٹھک

مارچ میں سینٹ انتخابات کو ہر صورت یقینی بنانے کا فیصلہ ‘حکومت کے خلاف ہونیوالی سازشیں ناکام بنانے کیلئے اتحادیوں سے بھی بات چیت کی جائیگی ‘بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے معاملے (ن) لیگ قائدین نے اظہار تشویش کا اظہار کر دیا ‘حکومت کی آئینی مدت سے پہلے بجلی سمیت دیگر شعبوں میں حکومتی محکموں کو پر اجیکٹ مکمل کر نے کی ہدایت کردی گئی ‘سابق مشیر خزانہ شوکت ترین کی بھی (ن) لیگ کے صدر میاں نوازشر یف سے ملاقات ‘شوکت ترین کو حکومت میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان‘ذرائع(ن) لیگ

پیر 15 جنوری 2018 19:57

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 15 جنوری 2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مر کزی صدر نواز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت (ن) لیگ کی3گھنٹے زائدتک طویل بیٹھک ‘مارچ میں سینٹ انتخابات کو ہر صورت یقینی بنانے کا فیصلہ ‘حکومت کے خلاف ہونیوالی سازشیں ناکام بنانے کیلئے اتحادیوں سے بھی بات چیت کی جائیگی ‘بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کے معاملے (ن) لیگ قائدین نے اظہار تشویش کا اظہار کر دیا ‘حکومت کی آئینی مدت سے پہلے بجلی سمیت دیگر شعبوں میں حکومتی محکموں کو پر اجیکٹ مکمل کر نے کی ہدایت کردی گئی ‘سابق مشیر خزانہ شوکت ترین کی بھی (ن) لیگ کے صدر میاں نوازشر یف سے ملاقات ‘شوکت ترین کو حکومت میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکانمیڈیا رپورٹس کے مطابق سوموار کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں سیاسی رہنما بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امرا پہنچے جبکہ (ن) لیگ کی تین گھنٹے سے زائد تک ہونیوالی اس بیٹھک میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق بھی شر یک ہوئے جبکہ کچھ دیر کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب بھی اجلاس میں شر یک ہوئے اور پنجاب میں صوبائی اور وفاقی حکومت کے منصوبوں کے حوالے سے زیر بحث آنیوالے پر اجیکٹ کے حوالے سے بر یفنگ دیں (ن) لیگ کی ہونیوالی اس طویل بیٹھک میں سینیٹ کے آئندہ انتخابات، جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورت حال اور سیاسی حالات‘ آئندہ انتخابات کی حکمت عملی‘(ن) لیگ کے جلسوں اور بلوچستان میں سیاسی و انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی اور انہوں نے ملکی کرنٹ اکانٹ خسارے کے حوالے سے اہم تجاویز دیں اجلاس میں شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں سینٹ انتخابات کو روکنے اور حکومت کے خلاف ہونیوالی تمام سازشیں آئینی اور جمہوری طر یقے سے اتحادیوں کیساتھ ملکر ناکام بنائی جائیں گی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر (ن) لیگ کی قیادت اوروزیر اعظم بھی اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے اور ملاقاتیں کر یں اور ملکر آئندہ کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑ ھایا جائیگا اور پنجاب سمیت ملک بھر میں وفاقی اور پنجاب حکومت کے منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کر نے کیلئے بھی تمام وسائل بیر وکار لائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں بلو چستان میں (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف کیے جانیوالے اقدامات کو وزیر اعلی کے انتخابات کے معاملے پر بھی (ن) لیگی قیادت نے اظہار تشویش کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ جمہوریت کا ہر صورت بھر پور تحفظ کیا جائیگا میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشر یف نے کہا کہ بلو چستان میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے ہم آئینی اور جمہوری انداز میں اپنی جد وجہد کر رہے ہیں اور اس ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پار لیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جمہوریت کی مضبوط اور غیرجمہوری قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں ووٹ کے تقدس کو یقینی بنایا جائے اسی لیے ہم ووٹ کے تقدس اور تحر یک عدل کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھر نے والوں نے پہلے بھی ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں مگر ہم نے انکو کامیاب نہیں ہونے دیا اور اب بھی احتجاج اور دھر نوں کی سیاست کر نیوالے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے اورہم ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔