سکھر، قوت گویائی سے محروم بچے زینب واقعہ پر خاموش احتجاج کرنے کے لیئے پریس کلب پہنچ گئے

جمعرات 11 جنوری 2018 20:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)سکھر میں قوت گویائی سے محروم بچے زینب کے دردناک واقع پر خاموش احتجاج کرنے کے لیئے سکھر پریس کلب پہنچ گئے زینب کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب پر قوت گویائی سے محروم اسپیشل بچوں نے قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ ہونے والے واقع پر خاموش احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران اسپیشل بچوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر واقع کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے اس موقع پر اسپیشل بچوں کے اساتذہ کے ساتھ موجود سوشل ویللفیئر ڈپارٹمنٹ کے ، چائلڈ پروٹیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالقدوس میمن ، ّآغا عبدالوحید ، ضمیر احمد ابڑو ، نسیم لئی و دیگر کا کہنا تھا کے بولنے اور نا سننے والے بچوں کا مطالبہ ہے کے زینب کے واقع مے ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دی جائے ملک میں اس طرح کے واقعات میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینیکے لیئے سخت قانون سازی کے جائے تاکہ ملک کے ہر بچہ کو تحفظ فراہم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :