ڈیلی ویجز اساتذہ کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا ،ْطارق فضل چوہدری کی یقین دہانی

جمعرات 11 جنوری 2018 20:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 11 جنوری 2018ء)وزیرمملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیلی ویجز اساتذہ کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر مملکت طارق فضل چوہدری سے ڈیلی ویجز اساتذہ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، جس میں وفد نے وزیر مملکت کو تنخواہوں کی ادائیگی اور مستقلی سے متعلق تمام مسائل سے آگاہ کیا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ڈیلی ویجز اساتذہ کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا، اساتذہ کی مستقلی کے لائحہ عمل اور تجاویز کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے ،ْ کمیٹی میں ڈیلی ویجز اساتذہ، وزارت کے حکام اور ڈپٹی میئرز شامل ہوں گے۔